உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں ۔ کشمیر : کنٹرول لائن پار کرکے در اندازی کی فراق میں 160 دہشت گرد ، ہندستانی فوج الرٹ

    علامتی تصویر

    ناگوٹہ میں واقع وہائٹ نائٹ کور کے جنرک کمانڈنگ آفیسر کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی تبھی رکے گی جب پاکستان اپنی پالیسی اور منصوبہ بدلے گا۔

    • Share this:
      پاکستان میں دہشت گردی کا ڈھانچہ جوں کا توں بنا ہوا ہے۔ ہندستانی سرزمیں میں در اندازی کرنے کیلئے نٹرول لائن (ایل او سی ) پار کرکے تقریبا 160 دہشت گرد انتظار کر رہے ہیں۔ایک سینئر آرمی افسر نے اتورا کو یہ جانکاری دی۔

      ناگوٹہ میں واقع وہائٹ نائٹ کور کے جنرک کمانڈنگ آفیسر کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردی تبھی رکے گی جب پاکستان اپنی پالیسی اور منصوبہ بدلے گا۔

      پاکستان کے قبصے والے کشمیر ( پی او کے ) میں کے گئے 2016 کے سرجیکل اسٹرائک کا منصوبہ بنانے میں شامل رہے افسر نے کہا فوج اپنی تیاریاں نہیں بند کر رہی ہے۔ در اندازوں سے نمٹنے کیلئے کافی مضبوط ہے'۔

       
      First published: