
محبوبہ مفتی : فائل فوٹو
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سنیچر کو کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگانا حکومت کا یہ رویہ صحیح نہیں ہے۔ اس کے بیحد سنگین نتائج ہوں گے۔ محبوبہ مفتی نے کہا، ' ریاست میں بدلے کا ماحول ہے۔ یہ ماحول تب سے اور بگڑ گیا ہے جب سے جماعت اسلامی کے ارکان اور لیڈران کی گرفتاری ہوئی ہے '۔
محبوبہ مفتی نے کہا " جماعت اسلامی ایک سماجی اور سیاسی تنظیم ہے۔ یہ ایک نظریہ ہے اور میں نہی سوچتی کہ کچھ لوگوں کو گرفتار کرکے آپ کسی کے نظریے کو قید کر سکتے ہیں'۔ پی ڈی پی ہیڈ کوارٹر میں محبوبہ نے کہا کہ وہ حکومت کے اس رویے کی مذمت کرتی ہیں۔
Loading...