جے کے سیمنٹ فیکٹری مالی بحران کا شکار: ملازمین کو کئی مہینوں سے نہیں ملی تنخواہ

ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدس مہینے میں اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کرسکتے ہیں اور اب عید بھی آنے والی ہے

May 27, 2019 01:25 PM IST | Updated on: May 27, 2019 01:25 PM IST
جے کے سیمنٹ فیکٹری مالی بحران کا شکار: ملازمین کو کئی مہینوں سے نہیں ملی تنخواہ

ملازمین کو کئی مہینوں سے نہیں ملی تنخواہ۔(تصویر:فائل)۔

پانپور کے کھریو علاقے میں سرکار کی نگرانی میں چلنے والی جے کے سیمنٹ فیکٹری مالی بحران سے دوچار ہے۔ جسکی وجہ سے نہ صرف فیکٹری پر کروڑوں روپیے واجب الادا ہیں بلکہ یہاں پر کام کر رہے ملازمین بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ سیمنٹ فیکٹری کی اس صورتحال سے سرکار کی نگرانی میں چلنے والے صنعتی کارخانوں کی حالت پر پھر ایک بار سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔

فیکٹری میں کام کررہے ملازمین کا کہنا ہے کہ سال دوہزار بارہ کے بعد یہ فیکٹری زوال پزیر ہونا شروع ہوگئی ۔انہوں نے کہا پہلے فیکٹری کے لئے چیف انجینئر ہوا کرتے تھے تو وہ تکنیکی طور فیکٹری کو چلارہے تھے اور فیکٹری منافع میں چل رہی تھی تاہم سیکاف سے ایم ڈی لانے کے بعد فیکٹری خسارے میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری پر اس وقت ڈھائی سو کروڑروپیوں کا قرض ہے ۔ فیکٹری کا قدیم پلانٹ بھی بے کار ہوگیا ہے۔ فیکٹری ملازمین پچھلے چھے مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ نیوز18 اردو کے لئے پانپور سے سید منظور کی رپورٹ

Loading...

ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدس مہینے میں اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کرسکتے ہیں اور اب عید بھی آنے والی ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کھریو علاقے میں کئی نجی فیکٹریاں بھی موجود ہیں جو اپنا کاروبار اچھے طریقے سے کررہی ہیں لیکن جے کے سمنٹ کا حال ہی بُرا ہے۔۔ لوگوں نے ریاستی گورنرسے اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ قصبہ پانپور کے کھریو علاقے میں موجود گورنمنٹ جے کے سیمنٹ فیکٹری کا قیام انیس سو اسی میں لایا گیا تھا ۔اس فیکٹری سے سیکڑوں ملازمین وابستہ ہیں۔ فیکٹری کئی سالوں تک سرکار کے لئے منافع بخش ثابت ہو رہی تھی اور ایک وقت پرسرکار کو، ڈیوڈنڈ فنڈ بھی مہیا کرتی تھی۔ سرکارنے سال دوہزار بارہ میں فیکٹری میں ایک نئے پلانٹ کا آغاز کیا تھا لیکن یہ پلانٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پرسودمند ثابت نہ ہوسکا او ررفتہ رفتہ جے کے سیمنٹ فیکٹری مالی خسارے سے دوچار ہوئی۔

Loading...