جموں۔کشمیر: ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ 72 گھنٹوں سے انکاؤنٹرجاری، سی آر پی ایف کے 2 افسر سمیت 4 جوان شہید

جموں۔کشمیر پولیس کے مطابق بابا گنڈ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن چلایا تھا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کردی۔

Mar 03, 2019 09:22 AM IST | Updated on: Mar 05, 2019 08:20 AM IST
جموں۔کشمیر: ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ 72 گھنٹوں سے انکاؤنٹرجاری، سی آر پی ایف کے 2 افسر سمیت 4 جوان شہید

علامتی تصویر

جموں۔کشمیر کے ہندواڑہ میں سنیچر کی دیر رات سے سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر چل رہا ہے۔ بھاری گولی باری میں 2 سی آرپی ایف افسر اور جموں۔کشمیر پولیس کے 2 جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ 4 مقامی شہری زخمی بتائے جارہے ہیں۔

جموں۔کشمیر پولیس کے مطابق بابا گنڈ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن چلایا تھا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کردی۔ انکاؤنٹر میں 9 جوان زخمی ہوئے تھے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ان میں 4  جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انکاؤنٹر کی جگہ پر مقامی لوگوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ اس دوران چار شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Loading...