உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ‘ایف-16 پر امریکی دعویٰ کے بعد فاروق عبداللہ نےکہا- ’جھوٹ کی بھی کوئی بنیاد ہوتی ہے مودی جی

    نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ ۔ فائل فوٹو

    نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ ۔ فائل فوٹو

    ایف 16 پر امریکی درعمل آنے کے بعد ہندوستان میں بھی کئی طرح کے سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔

    • Share this:
      امریکہ نے ہندوستان کے خلاف جنگی طیارے ایک-16 استعمال معاملہ میں پاکستان کو کلین چٹ دی۔ امریکہ کی ایک میگزین نے کہا کہ دو امریکی افسر پاکستان گئے تھے جہاں انہوں نے ایف -16 کی گنتی کی جس میں وہ پورے ملے۔

      ایف 16 پر امریکی درعمل آنے کے بعد ہندوستان میں بھی کئی طرح کے سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے اس  پر تنقید کی ہے۔

      ہفتہ کے روز فاروق عبداللہ نے کہا کہ، ’’ آج ہی امریکہ کی حکومت نے بیان دیا ہے کہ جتنے بھی ایف-16 پاکستان کے پاس ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ایک بھی نہیں گرا ہے۔ جھوٹ کی کوئی بنیاد ہوتی ہے مودی جی، کب تک جھوٹ بولتے رہو گے؟ کیوں اتنا جھوٹ بولتے ہو؟‘۔

      First published: