ستیہ پال ملک نےکہا- گاندھی جی کوکشمیرمیں نظرآئی تھی روشنی کی کرن

ستیہ پال ملک نے بدھ کے روزیہاں مہاتما گاندھی کے150 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا: 'گاندھی جی نے سب سےکمزور، سب سےغریب اورسب سے زیادہ ستائے ہوئے لوگوں کےلئےجدوجہد کی ہے۔

Oct 02, 2019 07:18 PM IST | Updated on: Oct 02, 2019 07:18 PM IST
ستیہ پال ملک نےکہا- گاندھی جی کوکشمیرمیں نظرآئی تھی روشنی کی کرن

ستیہ پال ملک نےکہا- گاندھی جی کوکشمیرمیں روشنی کی کرن نظر آئی تھی۔

سری نگر: جموں وکشمیرکےگورنرستیہ پال ملک نےکہا کہ مہاتما گاندھی کوسنہ 1947، جب ہندوستان اورپاکستان میں خون خرابےکا ماحول تھا، وادی کشمیرمیں روشنی کی کرن نظرآئی تھی۔ انہوں نےکہا کہ گاندھی جی نےکشمیرکوجوعزت دی ہے وہ ملک کے کسی دوسرے حصےکونہیں دی ہے۔

گورنرستیہ پال ملک نے بدھ کے روزیہاں مہاتما گاندھی کے150 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا: 'گاندھی جی نے سب سے کمزور، سب سے غریب اورسب سے زیادہ ستائےہوئے لوگوں کےلئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے ہمیں جینا سکھایا ہے۔ کشمیرکے بھائیو، آپ کوخوش قسمت محسوس کرنا چاہئےکہ جس دن وہ آپ کے یہاں آئےتھے، ہندوستان اورپاکستان میں پاگل پن تھا، ماردھاڑہورہی تھی۔ لیکن یہاں آکرانہوں نےآپ لوگوں کی وجہ سےامن ہی امن دیکھا'۔

Loading...

جموں وکشمیرکے گورنرکا مزید کہنا تھا: 'گاندھی جی نے یہاں امن ہی امن دیکھ کرکہا کہ کشمیرسے مجھے روشنی کی کرن نظرآتی ہے۔ وہ یہاں للت ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔ میں 15 دن میں ایک بار وہاں ضرورجاتا ہوں اورچائے پیتا ہوں۔ گاندھی جی نےآپ کوجوعزت دی ہے وہ ملک کےکسی دوسرے حصےکونہیں دی ہے۔ اس کوآپ ضروریاد رکھئےگا'۔

Loading...