جموں۔کشمیر کے اننت ناگ میں ڈی سی دفتر پر دہشت گردانہ حملہ، کم از کم 10 لوگ زخمی

حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملے میں شامل دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Oct 05, 2019 02:13 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 02:13 PM IST
جموں۔کشمیر کے اننت ناگ میں ڈی سی دفتر پر دہشت گردانہ حملہ، کم از کم 10 لوگ زخمی

ؑعلامتی تصویر

جموں۔کشمیر کے اننت ناف میں دہشت گردانہ حملے کی خبر ہے، ملی اطلاعات کےمطابق یہاں بائیک سوار نقاب پوش حملہ آوروں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ جس میں کم سے کم 10 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک ٹریفک پولیس اہلکاراور ایک صحافی بھی شامل ہیں۔

حملے کے بعد بائیک سوار دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے جگہ۔جگہ تلاشی مہم چلائی رہی ہے۔

پولیس کے افسر نے بتایاکہ اننت ناگ میں سخت سکیورٹی والے احاطے کے باہر ’دہشت گردوں کی طرف سے اننت ناگ تقریبا صبح 11 بجے میں گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ کا نشانہ چوک جانے کے سبب وہ سڑک کے پاس ہی پھٹ گیا جس سے وہاں گزر رہے لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتام میں داخل کرادیا گیا ہے۔  جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملے میں شامل دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Loading...