جموں۔ کشمیر: حزب المجاہدین کی دھمکی، گھروں سے باہر نہ نکلیں لوگ، ورنہ بھگتنے ہوں گے نتائج

دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے لوگوں کو ڈرانے کیلئے ساؤتھ کشمیر میں کئی جگہ دھمکی بھرے پوسٹر لگائے ہیں جس میں دکان کھولنے، اسکول جانے اور گاڑی چلانے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی د ی گئی ہے۔

Aug 31, 2019 08:49 AM IST | Updated on: Aug 31, 2019 08:49 AM IST
جموں۔ کشمیر: حزب المجاہدین کی دھمکی، گھروں سے باہر نہ نکلیں لوگ، ورنہ بھگتنے ہوں گے نتائج

علامتی تصویر

دہشت گرد تنظیمیں مسلسل جموں۔کشمیر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی کے تحت دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے لوگوں کو ڈرانے کیلئے ساؤتھ کشمیر میں کئی جگہ دھمکی بھرے پوسٹر لگائے ہیں جس میں دکان کھولنے، اسکول جانے اور گاڑی چلانے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی د ی گئی ہے۔

فوج کو ساؤتھ کشمیر کے کئی علاقوں میں حزب المجاہدین کے ذریعے لگائے گئے پوسٹر ملے ہیں۔ ان پوسٹر میں وہاں کے عوام کو خطاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دکان کھولنے کا وقت صبح شام 6 سے 9بجے تک ہی ہے۔ باقی دکانیں بند رہیں گی۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ وہاں پر کوئی بھی گاڑی نہیں چلنی چاہئے۔ جو گاڑیاں چل رہی ہیں ان کے نمبر ہمارے پاس ہیں۔ یہ آخری انتباہ ہے اگر پھر بھی گاڑیاں چلتی نظر آئیں تو جلا دیں گے۔

اس کے ساتھ ہی مخبروں کو بھی دھمکی دی گئی ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ یہ آخری وارننگ ہے۔ اگر کسی کو پولیس بلائے تو مت جائیں۔ حزب المجاہدین نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی گاؤں میں کوئی اسکول نہیں کھلنا چاہئے۔ ساتھ ہی لڑکیاں گھر پر ہی رہیں، سڑک پر نہ نظر آئیں۔ پوسٹر میں لکھا ہے کہ ہم آزادی کے کافی قریب ہیں اور آپ ہمارا ساتھ دیں۔ جو ان باتوں کو درکنار کرے گا وہ اس کا ذمہ دار خود ہوگا۔

نہیں مل پا رہی خفیہ اطلاعات

Loading...

قابل غور ہے کہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے آرمی کو بھی خفیہ اطلاعت نہیں مل پارہی ہیں۔ فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ہمیں ملنے والی خفیہ اطلاعات میں تقریبا 70 فیصدی کمی آئی ہے۔ لوگ فوج سے رابطہ نہیں کر رہے ہیں۔ حالانکہ دہشت گرد بھی آپس میں بات نہیں کر پا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کو تکنیک کے ذریعے پکڑنے میں مشکل ہورہی ہے۔

Loading...