جموں۔کشمیر: پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر کی فائرنگ

پاکستانی افواج نے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے نوشہر ہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی ) پر فائرنگ کی ۔ 

Aug 17, 2019 03:53 PM IST | Updated on: Aug 17, 2019 03:58 PM IST
جموں۔کشمیر: پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر کی فائرنگ

فائل فوٹو

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی بوکھلائی پاکستان کی فوج نے سنیچر کو جموں۔کشمیر کے  نوشہرہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ پاکستانی فوج کی اس فائرنگ میں ایک ہندوستانی فوجی شہید ہوگیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے 6 بجے پاکستانی افواج نے نوشہرہ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مورٹار سے گولے داغے۔ جوابی کارروائی میں ہندوستانی افواج نے بھی گولیاں چلائیں۔

واضح ر ہے کہ گذشتہ 29 جولائی کے بعد سے پاکستان کی طرف سے کی گئی یہ چھٹویں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

جموں کے  راجوری اور پونچھ اضلاع میں گذشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے فائرنگ  کی گئی۔ گولی باری میں 10 ماہ کا بچہ ہلاک ہوگیا تھا  اور متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

جموں و کشمیر کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان کی فائرنگ ، ایک فوجی شہید۔

Loading...