پاک مقبوضہ کشمیر میں ایک ہو رہی ہیں دہشت گرد تنظیمیں، کشمیر میں 'جہاد' کی دے رہے دھمکی
حزب المجاہدین کے خالد سیف اللہ اور نائب امیر کے ساتھ مجاہدین کے سابق دہشت گردوں نے جمعرات کو مظفر آباد میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیف اللہ نے ہندستان کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں کہا ، 'کوئی بھی کارروائی الفاظ سے زیادہ کام کرتی ہے۔ میرے دوست ، ہم سب جہاد کے لئے تیار ہیں'۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 16, 2019 12:59 PM IST

پی او کے میں ایک دہشت گرد تنظیم کی میٹنگ۔(تصویر:نیوز18ہنڈی)۔
جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 (آرٹیکل -370) کی منسوخی کے بعد سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ پاکستان کی دہشت گرد تنظیمیں کشمیر کے ماحول کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔ اسی درمیان پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے مظفر آباد کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ جس میں وہاں کے لوگ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ کرتے نظرآ رہے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کے خلاف 'جہاد' شروع کرنے کے مقصد سے دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ جوڑنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کی سربراہی میں پاکستانی حکام ، دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین اوریونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) کو ہندوستان کے خلاف جہاد کرنے کیلئے پراکسارہے ہیں۔
جموں وکشمیر کے آرٹیکل 370 اور اے 35کو ہٹانے کے بعد سے پاکستان کے ساتھ ہی دہشت گرد تنظیموں میں بھی بوکھلاہٹ دیکھی جارہی ہے۔
حزب المجاہدین کے خالد سیف اللہ اور نائب امیر کے ساتھ مجاہدین کے سابق دہشت گردوں نے جمعرات کو مظفر آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیف اللہ نے ہندوستان کے خلاف نفرت انگیز تقریر میں کہا ، 'کوئی بھی کارروائی الفاظ سے زیادہ کام کرتی ہے۔ میرے دوست ، ہم سب جہاد کے لئے تیار ہیں'۔
حافظ سعید پر ٹیرر فنڈنگ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ دہشت گردی کے لئے رقم جٹانے کے الزامات پر سماعت 2 ستمبر سے شروع ہوگی۔سال 2009 میں درج ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملےمیں پاکستان میں پنجاب پولیس کے دہشت گرد مخالف محکمہ نے اسے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔