JNU Violence Incident: تھمتا نظر نہیں آرہا جے این یو تنازع، مظاہرین طلبہ سے ملاقات کریں گی وائس چانسلر
JNU Violence Incident: تھمتا نظر نہیں آرہا جے این یو تنازع، مظاہرین طلبہ سے ملاقات کریں گی وائس چانسلر
JNU Violence Incident: دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اتوار کی رات میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش کئے جانے کو لے کر طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور مارپیٹ کا معاملہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
نئی دہلی : دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اتوار کی رات میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش کئے جانے کو لے کر طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور مارپیٹ کا معاملہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ دونوں تنظیموں کی جانب سے اس معاملہ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ جے این یو کی بائیں بازو کی تنظیموں کی طرف سے بھی مسلسل مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اب جے این یو کی وائس چانسلر پروفیسر شانتی شری دھولیپوڑی پنڈت (Vice Chancellor Prof. Santishree Dhulipudi Pandit) نے کہا ہے کہ وہ احتجاجی طلبہ سے ملاقات کریں گی ۔
بتادیں کہ جے این یو تنازعہ میں جہاں دہلی پولس نے اے بی وی پی کے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تو وہیں جے این یو انتظامیہ (JNU Administration) بھی پوری طرح سے سخت رویہ اپنا رہی ہے۔ جے این یو وائس چانسلر کی جانب سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 10 اپریل کو رجسٹرار کے ذریعہ ایک اپیل لیٹر بھی جاری کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی طلبہ کو یہ بھی تنبیہ کی گئی کہ اگر کسی نے یونیورسٹی کے امن و ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ اس معاملہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کیمپس میں پرتشدد کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کیا جائے گا۔
انتظامیہ نے طلبہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی تشدد اور امن و ہم آہنگی کو خراب کرنے والی ایسی حرکتوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف یونیورسٹی قوانین کے تحت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔