உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jodhpur Curfew:جودھپور کے علاقوں میں لگا کرفیو 8مئی رات بارہ بجے تک بڑھایا گیا

    جودھپور کرفیو میں ہوئی توسیع۔ ان کو ملے گی چھوٹ۔ (علامتی تصویر)

    جودھپور کرفیو میں ہوئی توسیع۔ ان کو ملے گی چھوٹ۔ (علامتی تصویر)

    Jodhpur Curfew ساتھ ہی اے ڈی جی سنجے اگروال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے جمعہ کو کہا، "کل رات تک جودھپور تشدد میں 211 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 22-23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    • Share this:
      Jodhpur Curfew: جودھپور کے علاقوں میں نافذ کرفیو کو 8 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ 8 مئی کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو کرفیو میں دو گھنٹے کی راحت دی گئی تھی۔ اس دوران لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق سامان خریدا۔ اے ایس پی دشرتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے یہاں کسی ناخوشگوار واقعہ کے بارے میں نہیں سنا ہے۔

      کسی افواہ پر یقین نہ کریں-اے ڈی جی سنجے اگروال
      ساتھ ہی اے ڈی جی سنجے اگروال نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے جمعہ کو کہا، "کل رات تک جودھپور تشدد میں 211 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 22-23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ رات میں ایک معمولی واقعہ ہوا تھا۔" غور طلب ہے کہ شہر میں پیر کی رات 2 مئی کو جھگڑے کے بعد ہنگامہ ہوا تھا۔ شہر کے تقریباً 10 تھانوں کے علاقوں میں منگل کی دوپہر سے کرفیو نافذ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Anti-Encroachment Drive:شاہین باغ میں 9 مئی کو چلے گا بلڈوزر،دی گئی یہ دھمکی!

      کرفیو کے دوران رہے گی یہ چھوٹ

      • کرفیو کے دوران مختلف اسکولوں کے امتحانات، مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ، اساتذہ اور امتحانی کام میں مصروف عملہ کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

      • میڈیکل ایمرجنسی، طبی خدمات سے متعلق ملازمین، بینک ملازمین، عدالتی خدمات سے متعلقہ افسران، ملازمین اور صحافیوں/میڈیا کے اہلکاروں کو شناختی کارڈ/دستاویزات دکھانے کر آنے جانے کی اجازت ہوگی۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Gyanvapi Mosque:کیوں ہونے جارہا ہے گیان واپی مسجدکاسروے؟مسلم فریق اورسنت سماج آمنے سامنے!


      • اخبارات تقسیم کرنے والوں (ہاکروں) کو کاغذ تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔
        دیگر خاص حالات میں، اگر ضروری ہوا تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور متعلقہ پولیس آفیسر کرفیو کے دوران باہر جانے کی اجازت دے سکیں گے۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: