உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jodhpur Curfew:جودھپور کے علاقوں میں 6 مئی رات 12 بجے تک بڑھایا گیا کرفیو، احکامات جاری

    جودھپور کرفیو میں ہوئی توسیع۔ ان کو ملے گی چھوٹ۔ (علامتی تصویر)

    جودھپور کرفیو میں ہوئی توسیع۔ ان کو ملے گی چھوٹ۔ (علامتی تصویر)

    Jodhpur Curfew: ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایم ایل۔ لاتھر نے جے پور میں بتایا کہ جودھ پور شہر میں حالات قابو میں ہیں اور پولیس امن برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے پر اب تک کل 141 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      جودھپور: Jodhpur Curfew:جودھ پور کے علاقوں میں نافذ کرفیو کو 6 مئی کی آدھی رات تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق تھانہ ادے مندر کا پورا علاقہ، رائی کا باغ روڈ ویز بس اسٹینڈ اور رائی کا باغ ریلوے اسٹیشن کے جزوی علاقے کو چھوڑ کر، تھانہ ادے مندر کا باقی علاقہ، صدر کوتوالی، صدربازار، ناگوری گیٹ، کھانڈافلسہ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ پرتاپ نگر، پرتاپ نگر صدر، دین واگر سورساگر، سردار پورہ کے پورے علاقے میں کے کرفیو میں 6 مئی کی درمیانی رات 12 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

      کرفیو کے دوران رہے گی یہ چھوٹ

      • کرفیو کے دوران مختلف اسکولوں میں شرکت کرنے والے طلباء، امتحانات، مقابلہ جاتی امتحانات، اساتذہ اور امتحانی کام میں مصروف عملہ کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

      • میڈیکل ایمرجنسی، طبی خدمات سے متعلق ملازمین، بینک ملازمین، عدالتی خدمات سے متعلقہ افسران، ملازمین اور صحافیوں/میڈیا کے اہلکاروں کو شناختی کارڈ/دستاویزات دکھانے پر اجازت ہوگی۔

      • اخبارات تقسیم کرنے والوں (ہاکروں) کو پیپر تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی۔

      • دیگر خاص حالات میں، اگر ضروری ہوا تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اور متعلقہ پولیس آفیسر کرفیو میں باہر جانے کی اجازت دے سکیں گے۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Jodhpur Violence: کرفیو زدہ علاقے میں پھر جمع ہوئی بھیڑ، رات کو 12 بجے ہوا خوفناک واقعہ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Jodhpur Violence: جودھوپر میں بگڑے حالات، کشیدگی کے بعد لگایا گیا کرفیو، چپے۔چپے پر پولیس

      اس سے قبل ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایم ایل۔ لاتھر نے جے پور میں بتایا کہ جودھ پور شہر میں حالات قابو میں ہیں اور پولیس امن برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن اور ہم آہنگی میں خلل ڈالنے پر اب تک کل 141 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 133 کو دفعہ 151 کے تحت اور آٹھ کو دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: