نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کےلئے تبلیغی جماعت (Tablighi Jamaat) اور ان کے رابطے میں آئے 25 ہزار کارکنان کو پورے ملک میں کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان ہریانہ کے جن پانچ گاوں میں گئے تھے، ان گاووں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ (Ministry of Home Affairs) کی جوائنٹ سکریٹری پنیہ سلیلا شریواستو (Punya Salila Srivastava) نے پیرکو یہ اطلاع دی۔
متاثرین کی تعداد 76 فیصدوزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے اطلاع دی کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 693 معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ہندوستان میں متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4067 ہوگئی ہے۔ اس میں سے 1445 معاملے ایسے ہیں، جو تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔ متاثرین میں 76 فیصد مرد ہیں جکہ 24 فیصد خواتین ہیں۔
لمبی ہے کورونا سے ہماری لڑائیہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ متاثرین کی تعداد اب 4067 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 3666 ایکٹیو معاملے ہیں۔ کورونا سے اب تک 110 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 291 لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔ اسی بیچ وزیراعظم مودی نے بی جے پی کے 40 ویں یوم تاسیس پر کارکنان کو خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کورونا سے ہماری لڑائی لمبی ہے۔ ہمیں نہ تو تھکنا ہے اور نہ ہرانا ہے۔ اس لڑائی میں ہمیں صرف جیتنا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔