جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے واقعات کے درمیان غیر محفوظ قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کی مہم آج منگل سے شروع ہوگی۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو نے غیر محفوظ عمارتوں کو گرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) کے سائنسدانوں کی نگرانی میں لونیوی کی ٹیم عمارتوں کو گرانے کا کام کرے گی، دونوں اداروں کی ٹیمیں جوشی مٹھ پہنچ گئی ہیں۔ غیر محفوظ عمارتوں پر سرخ نشانات لگائے گئے ہیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر رنجیت سنہا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جوشی مٹھ پہنچی سی بی آر آئی کی ٹیم نے پیر کو ملاری اِن اور ماؤنٹ ویو ہوٹل کا سروے کیا۔ عمارتوں کی مسماری کا آغاز ان دونوں ہوٹلوں سے ہوگا۔ ان ہوٹلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ سب سے پہلے ہوٹل ملاری اِن کو توڑا جائے گا۔ صبح نو بجے سے ملاری اِن کو توڑنے کی کارروائی شروع ہوگی۔ سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روڑکی کے ماہرین کی ٹیم کی ہدایت پر اور این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی موجودگی میں ہوٹل کو توڑنے کی کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران دو جے سی بی، ایک بڑی کرین اور دو ٹپر ٹرک 60 مزدوروں کے ساتھ موجود ہوں گے۔
انتظامیہ کے سامنے موسم کا چیلنج انتظامیہ کے سامنے موسم کا بھی چیلنج ہے۔ بارش یا برفباری کے امکانات کو دیکھتے ہوئے حکومت سب سے زیادہ غیر محفوظ عمارتوں کو فوری اثر کے ساتھ گرانا چاہتی ہے۔
سلسلہ وار گرائی جائیں گی عمارتیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر رنجیت سنہا کے مطابق، ان سبھی عمارتوں کو سلسلہ وار طریقے سے گرایا جائے گا، جن میں دراڑیں آچکی ہیں۔ سب سے پہلے غیر محفوظ عمارتیں گرائی جائیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔