ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ میں کورونا کے قہر کی زد میں آنے والوں میں صحافی بھی شامل، کرائم رپورٹر کی موت

  • Share this:
تلنگانہ میں کورونا کے قہر کی زد میں آنے والوں میں صحافی بھی شامل، کرائم رپورٹر کی موت
حیدر آباد میں کورونا کی وجہ سے صحافی منوج کمار کی موت۔

شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس سے الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی کی موت ہوگئی۔ یہ صحافی مشہور تیلگو نیوز چینل ٹی وی 5 میں کرائم رپورٹر تھے۔ ان کی شناخت منوج کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ علامات ظاہر ہونے پر جانچ کی رپورٹ کے مطابق وہ کورونا پوزیٹیو پائے گئے۔ رپورٹ کے آنے کے دوسرے ہی دن اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ وہ حیدرآباد میں کورونا کے علاج کے لئے مختص گاندھی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔


اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ منوج کی موت نمونیا اور کورونا وائرس کی وجہ سے اتوار کی صبح 9:30 بجے ہوئی۔ 35سالہ منوج گذشتہ 10 دن سے  گاندھی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ نوجوان صحافی منوج ایک ایکٹیو اسپورٹس مین بھی تھے، انہیں ویٹ لفٹنگ کا شوق تھا۔ ایک ہفتہ پہلے وہ ایک نجی تقریب میں شریک ہوئے تھے، جس میں تقریباً 40 افراد کا مجمع تھا، جن میں  چند کا تعلق ریاست گجرات سے ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی تقریب میں وہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔


منوج کمار شادی شدہ تھے، تقریباً 10 ماہ پہلے ہی ان کی شادی ہوئی تھی۔ ان کا خاندان شہر ظہیرآباد میں مقیم ہے۔ ریاستی حکومت نے حیدرآباد میں برسرکار صحافیوں کےلئے کووڈ ٹیسٹ کی گذارش کے بعد ان کے لئے جانچ کا انتظام کروایا تھا، جس کے نتیجہ میں حیدرآباد میں اب تک تین کیمرہ مین اور ایک سینئر صحافی بھی کورونا پوزیٹو ثابت ہوئے ۔اس کے بعد ان سے رابطہ میں آنے والے ان کے میڈیا کو لیگز اور ان کے اراکین خاندان کو کوارنٹائین کر دیا گیا۔


آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے نئے 199معاملات درج کئے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ فائل فوٹو
آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے نئے 199معاملات درج کئے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ فائل فوٹو


آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے 199 نئے معاملات درج، دو اموات

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے نئے 199معاملات درج کئے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ ان میں بیرونی ممالک اور بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 69 افراد ہیں۔ ریاست کے اس موذی سے مثبت پانے والے افرادکی تعداد 130 ہے۔ ریاست میں اب تک جملہ 4659 معاملات درج کئے گئے، جن میں دیگر ممالک اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے نتیجہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کرنول میں ایک، ضلع کرشنا میں ایک موت ہوئی۔ ریاست میں اب تک اس موذی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر75تک جاپہنچی ہے۔مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2382ہوگئی ہے۔فی الحال مختلف اسپتالوں میں 1290افراد زیرعلاج ہیں۔
First published: Jun 07, 2020 06:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading