Mohali fair: موہالی میلے میں ہر جگہ خوف ہی خوف! جوئرائیڈ ہوا تباہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد زخمی
قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Mohali fair: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہرسمرن سنگھ بال نے کہا کہ اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کیونکہ یہ اتوار کا دن تھا۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔
Mohali fair: اتوار کی شام موہالی کے فیز-8 میں دسہرہ گراؤنڈ (Dussehra Ground) میں جاری تقریب کے دوران زمین سے 50 میٹر اوپر سے جوئیرائیڈ (ڈراپ ٹاور) گرنے سے پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فیز 6 کے سول اسپتال اور موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سول اسپتال میں داخل ہونے والوں میں 23 سال کے راجدیپ سنگھ ، 31 سال ہتیش کمار، 28 سالہ جینت اور 23 سالہ بھاونا بھی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جیوتی شرما، اس کی بیٹی مانیا شرما، سونم، راجبیر دھابرا، بنی وادھوا، فورٹس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ درج ہونے تک زخمیوں میں سے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ان میں سے بیشتر کو کمر اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
Live Visual of swing breaking in #Mohali phase 8, Many people got injured. Around 16 women & kids were hospitalised after the incident.#Punjab
ایک عینی شاہد جسپریت کور نے کہا کہ ہم نے زخمیوں کو اٹھایا اور انھیں ہسپتال لے گئے۔ وہاں کوئی ایمبولینس نہیں تھی اور جشن کے باؤنسرز بھی ہمیں دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد یہاں کے ملازمین بھی موقع سے فرار ہوگئے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ سربجیت کور اور نائب تحصیلدار ارجن گریوال موقع پر پہنچ گئے۔
#mohali के फेज 8 के दशहरा मैदान में चल रहे मेले में झूला टूटा। करीब 10 लोग घायल हुए हैं, एक महिला की हालत गंभीर होने पर फोर्टिस अस्पताल में भर्ती कराया गया। जबकि बाकी घायलों को सिविल अस्पताल में भर्ती कराया गया है।#Punjabpic.twitter.com/McJyKswGgi
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’لندن برج‘ (London Bridge) کے نام کی تقریب 31 اگست کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں 11 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ آرگنائزر سنی سنگھ نے کہا کہ ہمیں پتہ چل جائے گا کہ یہ کیسے ہوا ہے؟۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی تکنیکی مسئلہ تھا۔ اس سے قبل بھی ہم نے کئی میلوں کا انعقاد کیا لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ہم پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہرسمرن سنگھ بال نے کہا کہ اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کیونکہ یہ اتوار کا دن تھا۔ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ کیسے ہوا۔ اس کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وہیں موہالی کے ڈپٹی کمشنر امیت تلوار نے کہا کہ ہم انکوائری کریں گے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔