جے پی نڈا نے کہا- پنجاب میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی، دہشت گردوں سے کیجریوال کے تعلقات پر کہی یہ بات
جے پی نڈا نے کہا- پنجاب میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی
JP Nadda Punjab Elections: بی جے پی (BJP) کے قومی صدر جے پرکاش نڈا (JP Nadda) نے جمعہ کو کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Elections) میں بی جے پی اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔
نئی دہلی: بی جے پی (BJP) کے قومی صدر جے پرکاش نڈا (JP Nadda) نے جمعہ کو کہا کہ پنجاب اسمبلی انتخابات (Punjab Assembly Elections) میں بی جے پی اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔ نیوز 18 کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سیئنئر اینکر امیش دیوگن سے بات چیت کرتے ہوئے جے پی نڈا نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بی جے پی کی ترجیح پارٹی کی توسیع کرنا ہے۔ جے پی نڈا نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی پارٹی اکالی دل کے ساتھ معاہدہ کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔
پنجاب میں 117 اسمبلی سیٹوں کے لئے 20 فروری کو ہوئی ووٹنگ میں تقریباً 72 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حقوق کا استعمال کیا۔ پنجاب کے الیکشن کمیشن افسر کے ذریعہ شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق، ریاست میں آخری ووٹ فیصد 71.95 فیصد رہا۔ ریاست میں گزشتہ تین اسمبلی انتخابات سے اس کا موازنہ کیا جائے تو اس بار سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے دہشت گردوں کے ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کے لنک سے جڑے الزامات پر بھی اپنی بات رکھی۔ نیوز 18 سے ایکسکلوزیو بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’کیجریوال پر دہشت گردوں کے ساتھ کا الزام ہے اور وہ دہشت گردوں سے فنڈنگ ملنے سے انکار نہیں کرتے‘۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے سابق لیڈر کمار وشواس نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر پنجاب اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔