پنجی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا (JP Nadda) نے اتوار کے روز یہاں کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا (B.S. Yediyurappa) کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ریاست اچھا کام کررہی ہے۔ جے پی نڈا نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا ، ’’کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا نے اچھا کام کیا ہے۔ کرناٹک اچھا کر رہا ہے۔ یدی یورپا اپنے طریقے سے معاملات کوسنبھال رہے ہیں۔" جے پرکاش نڈا نے پیگاسس جاسوسی الزامات (Pegasus spy) کو بے بنیاد قرار دیا اور یہ کہتے ہوئے اپوزیشن پر تنقید کی کہ اس کے پاس کوئی موضوع نہیں بچا ہے۔
جے پرکاش نڈا سے جب کرناٹک میں سیاسی بحران کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ریاست میں کوئی بحران نہیں ہے۔ نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، "کوئی بحران نہیں ہے، ایسا آپ محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں ایسا نہیں لگتا۔" بی جے پی کے قومی صدر گوا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی، وزراء، اراکین اسمبلی، پارٹی تنظیم، کور کمیٹی ممبران، بورڈ کے صدور اور دیگر عہدیداروں سے متعدد میٹنگیں کیں۔ کرناٹک کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ریاست میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے خود دیا تھا اشارہ
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا بیان اس وجہ سے اہم ہے کہ کچھ ہی گھنٹے قبل عہدے پر بنے رہنے کے ضمن میں کرناٹک کے وزیرا علیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا تھا کہ آج شام تک انہیں بی جے پی اعلیٰ کمان سے حکم مل جائے گا اور پھر وہ مناسب فیصلہ لیں گے۔ بیلگاوی میں جب بی ایس یدی یورپا سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا دہلی سے ہائی کمان کا حکم آج آنے کی امید ہے تو انہوں نے کہا، ’شام تک آجائے گا تو آپ کو بھی اس کے بارے میں پتہ چل جائے گا، حکم آجائے، پھر میں مناسب فیصلہ لوں گا‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔