امریکہ میں کورونا کی وجہ سے ٹرمپ ہارے ، پی ایم مودی نے کئے جرات مندانہ فیصلے : جے پی نڈا
امریکہ سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا : ہمارے مودی جی نے 130 کروڑ لوگوں کے ملک کی سب سے آگے کھڑے ہوکر قیادت کی اور وقت پر بلند ارادے کے ساتھ بلند فیصلے کئے ۔ لاک ڈاون لگایا ، بولڈ فیصلہ کیا اور 130 کروڑ کے ملک کو بچالیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 06, 2020 07:57 PM IST

امریکہ میں کورونا کی وجہ سے ٹرمپ ہارے ، پی ایم مودی نے کئے جرات مندانہ فیصلے : جے پی نڈا
دہرادون : اتراکھنڈ پہنچے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیر اعظم مودی کی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے امریکہ اور ہندوستان میں جاری کورونا وائرس کے حالات کا موازنہ کرڈالا ۔ نڈا نے دعوی کیا کہ کورونا کے معاملہ پر ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس مرتبہ کا الیکشن ہار گئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملک میں لاک ڈاون کے فیصلہ پر بھی گفتگو کی ۔
اتوار کو اتراکھنڈ میں بی جے پی کارکنان سے تبادلہ خیال کے دوران پارٹی کے قومی صدر نڈا نے امریکہ میں کورونا وائرس کے مینجمنٹ پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا الیکشن بھی تو کورونا کو صحیح طریقہ اور غلط طریقہ سے سنبھالے جانے پر ہوگیا ۔ ٹرمپ کو اقتدار گنوانی پڑگئی ۔ صدر کا عہدہ کھونا پڑگیا ۔ وہیں انہوں نے امریکہ کی وبا کے دوران پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے ۔
جے پی نڈا نے کہا کہ آج بھی امریکہ جانتا نہیں ہے کہ جان ضروری ہے یا جہان ۔ آج بھی وہ فیصلہ نہیں کرپارہا ہے کہ صحت ایشو ہے یا معیشت ۔ امریکہ سے موازنہ کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا : ہمارے مودی جی نے 130 کروڑ لوگوں کے ملک کی سب سے آگے کھڑے ہوکر قیادت کی اور وقت پر بلند ارادے کے ساتھ بلند فیصلے کئے ۔ لاک ڈاون لگایا ، بولڈ فیصلہ کیا اور 130 کروڑ کے ملک کو بچالیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے ، اس لئے لاک ڈاون لگایا ۔
سب سے زیادہ متاثر ہے امریکہ