مغربی بنگال میں گرجے جے پی نڈا- کہا- ہم 200 سیٹیں جیتیں گے، ممتا حکومت چھپا رہی ہے جرائم کے اعدادوشمار
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ’عدم رواداری‘ کی بڑی مثال قرار دیتے ہوئے انہیں یا ددلایا کہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ بنگال کے دور روزہ دورے پہنچے جی پی نڈا نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ شیاما پرساد مکھرجی کا تعلق بنگال سے تھا اور انہوں نے نظم و ضبط اور روادری سے متعلق کیا کہا ہے وہ سب جانتے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Dec 09, 2020 07:57 PM IST

مغربی بنگال میں گرجے جے پی نڈا- کہا- ہم 200 سیٹیں جیتیں گے، ممتا حکومت جرائم کے اعدادوشمار کو چھپا رہی ہے۔
کولکاتا: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ’عدم رواداری‘ کی بڑی مثال قرار دیتے ہوئے انہیں یا ددلایا کہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ بنگال کے دور روزہ دورے پہنچے جی پی نڈا نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ شیاما پرساد مکھرجی کا تعلق بنگال سے تھا اور انہوں نے نظم و ضبط اور روادری سے متعلق کیا کہا ہے وہ سب جانتے ہیں۔ آج بنگال میں عدم رواداری کا دور دورہ ہے اور ممتا بنرجی اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی کی موت جموں و کشمیر میں ہوئی تھی۔وہ جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ 370کو ہٹانے کےلئے تحریک چلارہے تھے۔ انہیں گرفتار کرلیا گیا اور سری نگر جیل میں ان کی موت ہوئی ہم نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ان کے خواب کو پورا کیا ہے۔ وہ لوگ جو بی جے پی کے بنگال سے تعلق پر سوال اٹھا رہے ہیں ، انہیں تاریخ پڑھنی چاہئے۔ ان کی تحریک کی وجہ سے ہی بنگال ہندوستان کا حصہ ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے ملک جو نظریات اور رہنمائی کی ہے وہ سب کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے مگر آج ممتا بنرجی صرف اقلیت نوازی کی سیاست کر رہی ہیں۔ آج بنگال میں عدم رواداری بڑھ رہی ہے۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس بی جے پی کو باہری قرار دے کر بی جے پی کے خلاف نیا مورچہ کھول رکھا ہے۔ جے پی نڈا نے کہا کہ بنگال میں ہم 200سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں نسل پرستی کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ پارٹی دفتر سے کام کرتے ہیں جب کہ دوسری پارٹیوں کے لوگ اپنے لیڈرکےگھر سے کام کرتے ہیں۔

جے پی نڈا نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے ملک جو نظریات اور رہنمائی کی ہے وہ سب کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے مگر آج ممتا بنرجی صرف اقلیت نوازی کی سیاست کر رہی ہیں۔ آج بنگال میں عدم رواداری بڑھ رہی ہے۔
جے پی نڈا نے کہا کہ بی جے پی ورکروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں سیاسی تشدد کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ ہر روز ہماری پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کیا جا رہا ہے اور انہیں ہلاک کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے 130 سے زیادہ کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے جو انسانیت کے خلاف ہیں۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی ہی سونار بنگلہ بنانے کی صلاحت رکھتی ہے۔ انہوں نے بنگال میں آیوشمان بھارت اور وزیر اعظم کسمان سمن ندھی سمیت متعدد مرکزی اسکیم نافذ نہیں کئے جانے پر ممتا حکومت کی تنقیدکی۔