مغربی بنگال : کام پرواپس لوٹے جونیئر ڈاکٹرس ۔ مریضوں کو ملی راحت

Jun 18, 2019 09:55 AM IST | Updated on: Jun 18, 2019 09:55 AM IST
مغربی بنگال : کام پرواپس لوٹے جونیئر ڈاکٹرس ۔ مریضوں کو ملی راحت

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے جونیئر ڈاکٹروں کی ملاقات-(تصویر:نیوز18اردو)۔

جونیئرڈاکٹروں نے گزشتہ سات دنوں سے جاری ہڑتال ختم کرکے آج سے کام کاج شروع کردیاہے۔ جس سے کولکاتہ اورمغربی بنگال کے اسپتالوں میں مریضوں کو راحت ملی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے جونیئر ڈاکٹروں کی ملاقات کے چند گھنٹے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال کو ختم کرنے کا گزشتہ رات اعلان کردیا ہے۔

این آر ایس اسپتال میں جونیئر ڈاکٹروں کے نمائندوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہیں کہ انہوں نے جونیئر ڈاکٹروں کے مطالبات پرغور کیا اور ہمارے نمائندوں سے ملاقات کے دورا ن یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہمارے مطالبات پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔اس لیے ہم حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں اس لیے اب ہڑتال کو ختم کیا جارہا ہے۔تحریری بیان کو پڑھتے ہوئے ڈاکٹر کے نمائندوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کے اپنی ساتھی ڈاکٹروں اورعام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس درمیان ہماری حمایت کی۔

Loading...

جونیئر ڈاکٹروں کے نمائندوں نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔نمائندوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ صرف بنگال میں ہی نہیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی مارپیٹ کے واقعات پیش آتے ہیں۔اس لیے یہ تحریک صرف کسی بھی حکومت کے خلاف نہیں تھی۔

نمائندوں نے کہا کہ ہم عوام سے معافی مانگتے ہیں کہ اس ہڑتال کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔مگر ہماری بھی مجبوری تھی، مارپیٹ کے واقعات سے ہم پریشان تھے۔ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ہم سے غلطی ہوسکتی ہے تو اس کے خلاف شکایات کریں اور قانونی چارہ جوئی کریں مگر ڈاکٹروں کے ساتھ کہیں بھی اور کبھی بھی مارپیٹ نہ کریں۔

Loading...