ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

الیکشن کمیشن کے اعلان کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے 8 مرحلے میں انتخابات پر اٹھائے سوال

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے پوچھا ہے کہ 8 مرحلے میں الیکشن کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے رکھا گیا ہے۔ (ریاست میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک 8 مرحلوں میں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • Share this:
الیکشن کمیشن کے اعلان کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے 8 مرحلے میں انتخابات پر اٹھائے سوال
الیکشن کمیشن کے اعلان کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے 8 مرحلے میں انتخابات پر اٹھائے سوال

نئی دہلی: الیکشن کمیشن (Election Commission) کے ذریعہ تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ 8 مرحلوں میں الیکشن کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے رکھا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ 294 سیٹوں والی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ 27 مارچ (30 سیٹ)، یکم اپریل (30 سیٹ)، 6 اپریل (31 سیٹ)، 10 اپریل (44 سیٹ)، 17 اپریل (45 سیٹ)، 22 اپریل (43 سیٹ)، 26 اپریل (36 سیٹ)، 29 اپریل (35 سیٹ) کو ہوگی۔ مغربی بنگال میں بھی ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو کی جائے گی۔


واضح رہے کہ سال 2011 میں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی سیاست میں تاریخ رقم کردی تھی۔ ممتا بنرجی کی قیادت میں پارٹی نے 34 سال بعد لیفٹ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک ممتا بنرجی مسلسل دو بار بنگال کی وزیر اعلیٰ بن چکی ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا دیدی اس بار جیت کی ہیٹ ٹرک لگائیں گی یا پھر بنگال میں بھگوا لہرائے گا۔


بی جے پی کر رہی ہے 294 میں سے 200 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ


وہیں مرکز کے اقتدار پر قابض بی جے پی 2019 لوک سبھا الیکشن کے نتائج کو بنیاد بناتے ہوئے جوش سے لبریز ہے۔ بی جے پی کی طرف سے مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کہ وہ 294 سیٹوں کی اسمبلی انتخابات میں 200 سیٹیں حاصل کرے گی۔ اس درمیان کئی قد آور سیاسی لیڈروں نے بی جے پی کا دامن تھاما ہے۔

جانیں بنگال میں کب کب انتخابات

سیاسی طور پر سب سے گرم مانے ( جارہے مغربی بنگال میں 8 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ 294 سیٹوں والی اسمبلی کے لئے ووٹنگ 27 مارچ (30 سیٹ)، یکم اپریل (30 سیٹ)، 6 اپریل (31 سیٹ)، 10 اپریل (44 سیٹ)، 17 اپریل (45 سیٹ)، 22 اپریل (43 سیٹ)، 26 اپریل (36 سیٹ)، 29 اپریل (35 سیٹ) کو ہوگی۔ مغربی بنگال میں بھی ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو کی جائے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 26, 2021 09:15 PM IST