ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایس جے شنکر کا پاکستانی وزیر اعظم کو جواب ، دوسروں کے اشاروں پر آپ کام کرتے ہیں ، ہم نہیں

وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S Jaishankar) نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہندوستان کسی کے ساتھ مل کر یا اشاروں پر کام نہیں کرتا بلکہ یہ کام پاکستان کرتا رہا ہے ۔

  • Share this:
ایس جے شنکر کا پاکستانی وزیر اعظم کو جواب ، دوسروں کے اشاروں پر آپ کام کرتے ہیں ، ہم نہیں
وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S Jaishankar) نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہندوستان کسی کے ساتھ مل کر یا اشاروں پر کام نہیں کرتا بلکہ یہ کام پاکستان کرتا رہا ہے ۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا سخت الفاظ میں جواب دیا ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان کسی کے ساتھ مل کر یا اشاروں پر کام نہیں کرتا ہے بلکہ یہ کام پاکستان کرتا رہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں دئے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ملک کا مستقبل چین کے ساتھ بتایا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہندوستان کو مغربی ممالک اپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں ، تاکہ چین کو روکا جاسکا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے جس کے سبب چین کو پاکستان کی ضرورت ہے ۔


اب آئے ایک انٹرویو کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کو اس کے بارے میں ڈھنگ سے سوچنا چاہئے ۔ ہندوستان بالکل الگ طریقہ سے ثقافتی ملک ہے ۔ ہماری تاریخ کی طرف دیکھئے ۔ چونکہ ہم نے دو صدی تک کافی مشکلات برداشت کی ہیں ، اس لئے ہم اپنی آزادی کی بہت عزت کرتے ہیں ۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط کیا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے ۔ ہندوستان کا خود کو لے کر ایک یقینی نظریہ ہے ۔


ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے اپنے مفادات ہیں ۔ ہندوستان کا اپنا کیریکٹر ہے ۔ اس کو کسی کے خلاف بتاکر منفی طور پر نہیں ظاہر کیا جاسکتا ہے ۔


پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو ۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو ۔


چین کے ساتھ سرحدی تنازع کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے پاکستان

غور طلب ہے کہ ہندوستان گزشتہ چار مہینے سے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں الجھا ہوا ہے ۔ جون مہینے کے وسط میں پیش آئے گلوان وادی واقعہ نے اس تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے ۔ ایسے میں پاکستان کو چین سے نزدیکی بڑھانے کا یہ سب سے مناسب وقت لگ رہا ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم کی طرف سے مسلسل چین کے حق میں بیانات دئے جاتے رہے ہیں ۔ طویل عرصہ سے امریکہ کے اشاروں پر کام کرنے والے پاکستان نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنا سب سے بڑا شراکت دار چین کو بنالیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 30, 2020 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading