جسٹس محمد رفیق نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

جسٹس رفیق کی پیدائش راجستھان کے چورو میں ہوئی تھی۔ انهوں نے 1984 میں وکالت شروع کی تھی اور اپنے کیریئر کا سب سے طویل وقت راجستھان میں گزارا۔

Nov 13, 2019 03:58 PM IST | Updated on: Nov 13, 2019 04:02 PM IST
جسٹس محمد رفیق نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

رفیق نے میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

شیلانگ۔ جسٹس محمد رفیق نے بدھ کے روز میگھالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر تتھاگت رائے نے جسٹس رفیق کو راج بھون میں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ وہ اس سے قبل راجستھان ہائی کورٹ میں سینئر جج تھے۔ انہوں نے جسٹس اے کے متل کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے جنہیں ابھی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی کونراڈ سنگما، کابینہ وزیر اور میگھالیہ ہائی کورٹ کے جج همرسن سنگھ اور دیگر معزز لوگ موجود رہے۔ جسٹس رفیق کی پیدائش راجستھان کے چورو میں ہوئی تھی۔ انهوں نے 1984 میں وکالت شروع کی تھی اور اپنے کیریئر کا سب سے طویل وقت راجستھان میں گزارا۔

حلف برداری کے بعد جسٹس رفیق نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پانچ برس سے پرانے مقدمات کا ترجیحی بنیاد پر نمٹارا کریں گے ۔ انہوں نے کہا’’مجھے بتایا گیا ہے کہ ریاست کی نچلی عدالت میں 2500 معاملے زیر التوا ہیں ۔ میں ہائی کورٹ اور نچلی عدالت کے کمپیوٹر کے کاموں کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا‘‘۔

Loading...

Loading...