جسٹس ایس اے بوبڈے ہوں گے نئے چیف جسٹس، 18 نومبرکوہوگی حلف برداری

جسٹس بوبڈے ملک کے 47 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی مدت کارتقریباً 17 ماہ کی ہوگی۔ وہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے جانشین ہوں گے۔

Oct 29, 2019 11:30 PM IST | Updated on: Oct 29, 2019 11:37 PM IST
جسٹس ایس اے بوبڈے ہوں گے نئے چیف جسٹس، 18 نومبرکوہوگی حلف برداری

جسٹس ایس اے بوبڈے ہوں گے نئے چیف جسٹس۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کوملک کا اگلا چیف جسٹس نامزد کیا ہے۔ جسٹس بوبڈے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے ریٹائرہونےکےبعد 18 نومبرکوحلف لیں گے۔ جسٹس بوبڈے 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جسٹس بنائے گئے تھے۔

اس سےقبل وہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ وہ بامبے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج اورمستقل جج بھی رہے24 اپریل 1956 کو ان کی پیدائش ہوئی۔ وہ 1978 میں وکیل ہوئے۔ انہوں نے ہائی کورٹ کی ناگپوربنچ اورناگپورضلع عدالت میں وکالت کی اور بامبے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سول، آئین، لیبر، الیکشن اور ٹیکس معاملوں کے وکیل کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں جسٹس بوبڈے آئینی، انتظامی، کمپنی، آلودگی اور الیکشن سے متعلق قانونی معاملوں کے ماہرہیں۔

Loading...

وزارت قانون نے منگل کو جسٹس بوبڈے کی ملک کے نئے چیف جسٹس عہدے کے لئے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جسٹس بوبڈے ملک کے 47 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی مدت کارتقریباً 17 ماہ کی ہوگی۔ واضح رہے کہ جسٹس بوبڈے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے بعد سپریم کورٹ کے دوسرے سب سے سینئرجسٹس ہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ضابطے کے مطابق جسٹس بوبڈے کو ملک کا اگلا چیف جسٹس بنانے کے لئے صدرجمہوریہ کے پاس تجویزبھیجی تھی، جسے اب صدرجمہوریہ نے منظورکرلیا ہے۔

Loading...