ملک منارہا تھا مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی ، لیکن ریوا سے بابائے قوم کی استھیاں ہوگئیں چوری

پولیس نے بتایا کہ ریوا ضلع کانگریس صدر گرمیت سنگھ کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

Oct 04, 2019 09:04 AM IST | Updated on: Oct 04, 2019 09:04 AM IST
ملک منارہا تھا مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی ، لیکن ریوا سے بابائے قوم کی استھیاں ہوگئیں چوری

ملک منارہا تھا گاندھی جی کی 150 ویں جینتی ، لیکن ریوا سے بابائے قوم کی استھیاں ہوگئیں چوری

ایک طرف جہاں پورا ملک دو اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی منارہا تھا ، وہیں مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں اس سے وابستہ ایک شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آگیا ۔ یہاں کے باپو بھون میں رکھی مہاتما گاندھی کی تصویر پر کچھ نامعلوم افراد نے غدار لکھ دیا ۔ پھر وہاں رکھی ہوئی ان کی استھیاں چوری کرلی گئیں ۔ پولیس نے بتایا کہ ریوا ضلع کانگریس صدر گرمیت سنگھ کی شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک اس کو کامیابی نہیں ملی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق باپو کی موت کے بعد ان کی استھیاں ندی میں ویسرجن نہیں کی گئی تھیں بلکہ انہیں ملک بھر میں واقع مہاتما گاندھی سے وابستہ میوزیم میں رکھا گیا تھا ۔ ریوا میں واقع گاندھی بھون میں بھی ایک میوزیم ہے ۔ بابائے قوم کی استھیوں کو یہاں پہلی مرتبہ 1948 میں لایا گیا تھا اور اس وقت سے ہی ہردن بڑی تعداد میں لوگ اس کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں ۔

Loading...

اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد ریاست بھر میں کانگریس کے کارکنان میں ناراضگی ہے ۔ ریوا میں کانگریس کارکنان نے اس کو لے کر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ملک مخالف شخص کا ہی کام ہوسکتا ہے ۔ کارکنان نے ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری نہیں ہونے کی صورت میں احتجاج کی وارننگ دی ہے ۔

Loading...