உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کالی چرن کھجوراہو سے گرفتار، رائے پور دھرم سنسد میں مہاتما گاندھی کو دی تھی گالی

    مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والا کالی چرن گرفتار۔

    مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والا کالی چرن گرفتار۔

    کل شام ہی خبر آئی تھی کہ کالی چرن مہاراج رائے پور سے فرار ہوگیا ہے جس کے بعد رائے پور پولیس نے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں اُس کی تلاش شروع کردی تھی۔ کالی چرن مہاراج کے خلاف رائے پور میں دفعہ 505(2) اور دفعہ 294 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ رائے پور کے سابق میئر اور موجودہ چیئرمین پرمود دوبے نے اُس پر FIR درج کروائی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے اور اُنہیں گالی دینے والے کالی چرن کو آخرکار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اُسے فرار بتایا جارہا تھا۔ اب ملی اطلاع کے مطابق، سنت کالی چرن کو رائے پور پولیس نے کھجوراہو سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کالی چرن کو اب رائے پور لانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ مہاتما گاندھی پر غیر اخلاقی تبصرہ کرنے پر کالی چرن مہاراج کے خلاف رائے پور سمیت ملک کے کئی حصوں میں کیس درج کیا گیا تھا۔


      کل شام ہی خبر آئی تھی کہ کالی چرن مہاراج رائے پور سے فرار ہوگیا ہے جس کے بعد رائے پور پولیس نے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں اُس کی تلاش شروع کردی تھی۔ کالی چرن مہاراج کے خلاف رائے پور میں دفعہ 505(2) اور دفعہ 294 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ رائے پور کے سابق میئر اور موجودہ چیئرمین پرمود دوبے نے اُس پر FIR درج کروائی تھی۔
      بتادیں کہ رائے پور میں ہوئی دھرم سنسد میں کالی چرن مہاراج نے مہاتما گاندھی کو لے کر توہین آمیز تبصرہ کیا تھا تو وہیں گاندھی جی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کو خراج تحسین پیش کی تھی۔ کالی چرن نے کہا تھاکہ اسلام کا نشانہ سیاست کے ذریعے اس ملک پر قبضہ کرنا ہے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے انہوں نے 1947 میں قبضہ کرلیا تھا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: