ہوم » نیوز » وطن نامہ

بی جے پی کی حمایت سے کلیکھوپل بنے اروناچل پردیش کے نئے وزیر اعلی

ايٹانگر۔ کانگریس کے باغی رہنما كلیكھو پل نے اروناچل پردیش کے نویں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2016 10:49 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کی حمایت سے کلیکھوپل بنے اروناچل پردیش کے نئے وزیر اعلی
ايٹانگر۔ کانگریس کے باغی رہنما كلیكھو پل نے اروناچل پردیش کے نویں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ايٹانگر۔  کانگریس کے باغی رہنما كلیكھو پل نے  اروناچل پردیش کے نویں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مسٹر پل کو یہاں راج بھون میں ایک تقریب میں گورنر کے پی راجكھووا نے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔ هیيوليانگ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے 47 سالہ مسٹر پل ایسی حکومت کی قیادت کریں گے، جسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 11 ممبران اسمبلی کی بیرونی حمایت حاصل ہے اور دو آزاد ممبران اسمبلی کے بھی حکومت کا حصہ بننے کا امکان ہے۔


واضح رہے کہ صدر پرنب مکھرجی نے ریاست سے صدر راج ہٹانے کی مرکزی کابینہ کی سفارش منظور کر لی۔ مرکزی کابینہ نے گزشتہ بدھ کو صدر راج ہٹانے کی سفارش کی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے اسی دن ایک حکم جاری کرکے ریاست میں صورت حال جوں کی توں رکھنے کو کہا تھا۔ عدالت عظمی نے کہا تھا کہ جب تک وہ کانگریس کے 14 باغی ممبران اسمبلی کے نااہل ٹھہرائے جانے سے متعلق حکم کا جائزہ نہیں لے لیتی اس وقت تک صورت حال برقرار رکھی جائے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے حاصل دستاویزات کے مطالعہ کے بعد صورت حال برقرار رکھنے کا حکم واپس لیتے ہوئے ریاست میں حکومت کی تشکیل کا راستہ صاف کر دیا تھا۔

First published: Feb 20, 2016 10:47 AM IST