احمد آباد کی گائیکنولاجسٹ اور انفرٹیلیٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارچنا شاہ نے 16 سے 40 سال کے کل 1269 مردو خواتین کی سیکس لائف کا سروے کیا، جس میں گزشتہ کچھ سالوں میں اپنی سیکس لائف میں پریشانی کے شکار مردوں سے زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔ 41 فیصد خواتین نے بتایا کہ گزشتہ سال ایک دو مہینے ایسے تھے جب ان کی سیکس میں دلچسپی کم ہوگئی تھی جب کہ ہر 10 میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی سیکس کرنے کی خواہش گزشتہ چھ مہینے سے زیادہ وقت سے کم ہوگئی ہے ۔ وہ طویل عرصہ سے یہ پریشانی جھیل رہی ہیں۔
ریسرچ میں یہ بھی سامنےآیا کہ پہلی مرتبہ سیکس کے وقت تلخ تجربے سے گزرنے والے مرد یا خاتون اپنی سیکس لائف میں دیگر کے مقابلہ میں زیادہ پریشانیوں سے متاثر تھے ، وہ سیکس صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے جوش ، انتہا تک پہنچنے میں ناکامی یا پھر سرعت انزال کی پریشانی سے جھوجھ رہے تھے ۔
جیسے جیسے مرد اور خاتون کی عمر بڑھتی ہے ، ویسے ویسے سیکس سے وابستہ پریشانیوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ صحتمند افراد کے موازنہ میں غیر صحتمند افراد میں سیکس سے وابستہ پریشانیاں زیادہ ہوتی ہیں ۔ اسی طرح جو اپنے پارٹنر سے سیکس سے وابستہ پریشانیوں کی بابت بات کرتے ہیں ان کی پریشانیاں بات نہ کرنے والوں سے زیادہ تھیں ۔
اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔ Ask.life@nw18.com
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔