مکل ندھی میام (ایم این ایم) چیف کمل ہاسن نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئندہ لوک سبھا الیکشن اور تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بہت کام کرنا ہے۔ میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کےلئے کام کروں گا‘‘۔
کوئمبٹور میں پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوئے اداکار سے لیڈر بنے کمل ہاسن نے کہا کہ میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کام کروں گا لیکن الیکشن نہیں لڑوں گا۔ قابل غور ہے کہ کمل ہاسن نے گزشتہ روز رجنی کانت پر تنقید کی تھی جب انہوں نے تمل ناڈو اسمبلی کے لئے ضمنی انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کمل ہاسن نے کہا تھا کہ ’’ آپ کل تک اپنی رانوں کو تھپتھپا رہے تھے، آپ کیوں تھپتھپا رہے تھے؟ صرف آواز سننے کے لئے؟‘‘۔
وہیں اس دوران کمل ہاسن نے بتایا کہ ان کی پارٹی 40 سیٹوں پر الیکشن لڑےگی۔ انہوں نے کہا، ’’ جو بھی دہلی آئےگا، وہ تمل ناڈو کو متاثر کرےگا‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔