ایکشن میں کمل ناتھ حکومت، گئورکشکوں کی غنڈہ گردی پراب چلے گا سرکاری ڈنڈا

دودن پہلے سونی ضلع میں ایسے ہی مبینہ گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کے بعد کمل ناتھ حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔

May 28, 2019 06:23 PM IST | Updated on: May 28, 2019 06:23 PM IST
ایکشن میں کمل ناتھ حکومت، گئورکشکوں کی غنڈہ گردی پراب چلے گا سرکاری ڈنڈا

گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی پر کمل ناتھ حکومت سخت۔

مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی سے نمٹنے کےلئے تیارہے۔ وہ ان کی غنڈہ گردی کی پرانی ساری فائلیں کھولنے والی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ بالا بچن نے واضح طورپرکہا ہے کہ اب گئو رکشکوں کی آڑمیں غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے۔

دودن قبل سونی ضلع میں مبینہ گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کے بعد کمل ناتھ حکومت ایکشن میں آگئی ہے۔ وزیرداخلہ بالا بچن نے نیوز18 سے بات چیت میں کہا 'غنڈہ گردی کرنے والے لوگوں کی خیرنہیں ہوگی۔ ایسے لوگوں کےخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی'۔

Loading...

انہوں نے واضح طورپرکہا کہ گئورکشکوں کی غنڈہ گردی کی فائل پھرکھلیں گی۔ جانچ میں قصوروارپائے جانے پرکارروائی ہوگی۔ سبھی اضلاع کے ایس پی کو گئورکشکوں سے منسلک معاملوں کی جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ فرضی گئورکشکوں پرکارروائی کے احکامات دیئےگئے ہیں۔ گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی پرپولیس نظررکھے گی۔

سونی میں دو دن قبل آٹو میں گوشت لے جارہے دو نوجوانوں اورایک خاتون کو مبینہ طورپر شری رام سینا کے صدرشبھم بگھیل اوراس کے ساتھیوں نے پیڑسے باندھ کرمارپیٹ کی تھی۔ اس معاملےکوکمل ناتھ حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر نے سبھی ایس پی کوگئورکشکوں اوران کی حرکتوں پرنظررکھنےکےلئےکہا ہے۔ ساتھ ہی غنڈہ گردی کرنے والوں پرسخت کارروائی کے لئے کہا گیا ہے۔

Loading...