اپنے قتل سے 24 گھنٹے پہلے کملیش تیواری نے فیس بک پر مسلمانوں کے لئے کہی تھی یہ بڑی بات

قتل سے ایک دن پہلے 17 اکتوبر کی رات کو کملیش تیواری نے فیس بک پر ایک انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف کچھ فون کالوں سے جڑا ہوا ہے۔

Oct 19, 2019 01:43 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 01:43 PM IST
اپنے قتل سے 24 گھنٹے پہلے کملیش تیواری نے فیس بک پر مسلمانوں کے لئے کہی تھی یہ بڑی بات

کملیش تیواری: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ قتل سے ایک دن پہلے 17 اکتوبر کی رات کو کملیش تیواری نے فیس بک پر ایک انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف کچھ فون کالوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس میں سیاسی پارٹیاں بھی شامل ہیں۔ اس انکشاف میں مسلمانوں کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ کملیش تیواری نے انکشاف کرتے ہوئے اسے حمایت دینے کی بات کہی ہے۔ اس کے بعد تین پوسٹ اور کی گئی ہیں۔

گزشتہ 17 اکتوبر کی رات کو ٹھیک 8 بج کر 21 منٹ پر کملیش تیواری کی طرف سے یہ فیس بک پوسٹ کی گئی ہے۔ پوسٹ ہندی میں لکھی گئی ہے جس میں لکھا ہے ’’ 80 سیاسی پارٹیوں نے ہندو سماج پارٹی سے گٹھ بندھن کی تجویز اب تک بھیجی، سچ میں 75 پارٹیوں کو تو ہم نے تب جانا جب ان کی تجویز آئی  ہم فلاں پارٹی کا قومی صدر بول رہا ہوں۔

Loading...

میرا جواب ہوتا ہے کہ کیا آپ کی پارٹی مسلمانوں بھارت چھوڑو آندولن میں ساتھ دے گی، اگر ساتھ دے کر لڑ سکے تو ہم گٹھ بندھن کر لیں گے۔

KT-3

 

اس پوسٹ پر لوگ ابھی بھی کمنٹ کر رہے ہیں اور اسے شئیر کر رہے ہیں۔

Loading...