ہوم » نیوز » وطن نامہ

کملیش تیواری کے مبینہ قاتلوں نے بنائی تھی ہٹ لسٹ،ان کے نشانے پرتھیں یہ اہم شخصیات

کملیش تیواری قتل کیس میں ہرروزنئے انکشافات ہورہے ہیں۔ اب پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ کملیش تیواری کے قاتلوں نے ایک ہٹ لسٹ بنائی تھی

  • UNI
  • Last Updated: Oct 25, 2019 01:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کملیش تیواری کے مبینہ قاتلوں نے بنائی تھی ہٹ لسٹ،ان کے نشانے پرتھیں یہ اہم شخصیات
فائل فوٹو

کملیش تیواری قتل کیس میں ہرروزنئے انکشافات ہورہے ہیں۔ اب پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ کملیش تیواری کے قاتلوں نے ایک ہٹ لسٹ بنائی تھی اور اس لسٹ میں کئی اہم لوگوں کے نام  امل تھے۔ پولیس نے ذرائع نے بتایا کہ کملیش تیواری کے مبینہ قاتلوں کے نشانے پراترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی سمیت تین دیگر افراد بھی تھے۔ وسیم کو پہلے بھی قتل کی دھمکی مل چکی ہے۔کملیش تیواری کے قتل کے کچھ دن بعد وسیم کو بھی مارنے کا منصوبہ تھا۔ پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ وسیم نے رام جنم بھومی نام سے ایک فلم بنائی تھی، جس پر کافی تنازع ہوا تھا۔ اس سے کئی سخت گیر تنظیمیں ناراض تھیں۔ اس کے علاوہ ہریانہ کی ایک خاتون سمیت تین دیگرافراد بھی ان کی ہٹ لسٹ میں شامل تھے۔


 اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ چیئر مین وسیم رضوی
اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ چیئر مین وسیم رضوی


پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں کی فہرست میں ہندو سماج پارٹی کے مغربی یوپی کے انچارج گورو گوسوامی بھی شامل تھے۔ اشفاق اور معین الدین نے گورو سے بات کرکے اسے اٹاوہ آنے کے لئے کہا تھا لیکن کسی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔ملزم، کملیش کے ساتھ ساتھ گورو کو بھی مارنے کی تیاری میں تھے۔ یہی نہیں ملزم ہریانہ میں رہنے والی خاتون سونو ڈانگر کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے۔ ملزموں نے خفیہ ایجنسیوں کو بتایا کہ سونو سوشل میڈیا پر مذہبی تبصرے کرتی ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے خاتون کو مارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔


کملیش تیواری قتل معاملہ: اشفاق اور معین الدین نے اعتراف کیا اپنا جرم

اترپردیش پولیس نے ہریانہ پولیس کو سونو ڈانگر کو قتل کرنے کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔ دونوں قاتلوں کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ کملیش کا قتل اتنا بڑا تنازع بن جائے گا۔ اس دوران قاتلوں کے معاونین بریلی کے وکیل ناوید کو گرفتار کر کرکے لکھنٔو لایا گیا ہے اور اسے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
First published: Oct 25, 2019 01:31 PM IST