کملیش تیواری قتل کیس:ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں ایک اورمولانا حراست میں

اے ٹی ایس نے بریلی سے منگل کو ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں مزید ایک مولانا کو اپنی حراست میں لیا ہے۔

Oct 22, 2019 09:13 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 09:13 PM IST
کملیش تیواری قتل کیس:ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں ایک اورمولانا حراست میں

ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی گذشتہ جمعہ کو راجدھانی لکھنؤمیں ہوئے قتل کے معاملے میں اے ٹی ایس نے بریلی سے منگل کو ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں مزید ایک مولانا کو اپنی حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق لکھنؤ سے گئی ایس ٹی ایف نےکملیش تیواری کی قتل کے ملزموں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں بریلی سے مولانا کیفی علی رضوی کواپنی تحویل میں لیاہے۔

 علامتی تصویر علامتی تصویر

Loading...

ٹیم آج علی الصبح انہیں لکھنؤ لے کر آئی۔ الزام ہے کہ جمعہ کی رات بریلی آئے قتل کے ملزمین مولانا کے گھر کچھ دیر تک ٹھہرے تھے۔لکھنؤ میں کملیش تیواری کے قتل کے بعد ملزموں کی لوکیشن لکھنؤ کے بعد شاہجہاں پور، بریلی اور مرادآباد کے بعد انبالہ ہونے کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں بے حد مستعدی سے ان مقامات کا دورہ کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کملیش کا قتل کرنے کے بعد دونوں ملزم مولانا سے ملنے بریلی گئے تھے۔ مولانا پر ملزمین کومدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہیں اصل ملزمان: فائل فوٹو

Loading...