بڑی خبر: کملیش تیواری کے قاتلوں کو پستول دینے والا یوسف خان کانپور سے گرفتار

سورت میں یوسف خان کو غیر قانونی اسلحوں کے ڈیلر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ملزمان کے رابطہ کرنے کے بعد یوسف نے انہیں یہاں پستول مہیا کرائی تھی۔

Nov 02, 2019 10:54 AM IST | Updated on: Nov 02, 2019 10:58 AM IST
بڑی خبر: کملیش تیواری کے قاتلوں کو پستول دینے والا یوسف خان کانپور سے گرفتار

کملیش تیواری کے قاتلوں کو پستول دینے والا یوسف خان کانپور سے گرفتار

کانپور۔ کملیش تیواری قتل معاملہ میں یوپی پولیس کے اے ٹی ایس اور گجرات اے ٹی ایس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے گجرات اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر کانپور سے یوسف خان نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس پر ہی ہندو سماج پارٹی کے لیڈر کملیش تیواری کے قتل میں استعمال کی گئی پستول کو مبینہ طور پر قتل کے ملزمان کو مہیا کرانے کا الزام ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ 18 اکتوبر کو کملیش تیواری کے لکھنئو واقع ان کے گھر میں گھس کر دو لوگوں نے ان کا قتل کر دیا تھا۔

Loading...

بنیادی طور پر یوپی کے ہتھ گاؤں فتح پور کا رہنے والا یوسف خان گزشتہ کچھ عرصے سے گجرات کے سورت میں رہ رہا تھا۔ کملیش تیواری کے قتل کی منصوبہ بندی کے وقت ہی قاتلوں اشفاق اور معین الدین نے پستول کے لئے یوسف خان سے رابطہ قائم کیا تھا۔ سورت میں یوسف خان کو غیر قانونی اسلحوں کے ڈیلر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ملزمان کے رابطہ کرنے کے بعد یوسف نے انہیں یہاں پستول مہیا کرائی تھی۔

جانچ میں پتہ چلا کہ کملیش تیواری کے قتل میں یوسف کی دی ہوئی پستول کا استعمال کیا گیا تھا۔ پورے معاملے کے انکشاف اور اس سے منسلک ملزمان کی گرفتاری کے بعد یوسف خان گجرات سے نکل گیا تھا۔

جمعہ کی شام اترپردیش اور گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے یوسف کو کانپور کے تھانہ ہربنس موہال علاقے کے گھنٹہ گھر سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے وقت یوسف کے پاس سے دو موبائل فون بھی برآمد کئے گئے۔ یوسف خان کی گرفتاری اس پورے معاملہ میں اے ٹی ایس کے موقف کو عدالت میں مضبوطی عطا کرے گی۔

Loading...