مہاراشٹراے ٹی ایس کا دعویٰ- کملیش تیواری کے قاتلوں کے رابطےمیں تھا عاصم علی

کملیش تیواری: فائل فوٹو

کملیش تیواری: فائل فوٹو

مہاراشٹراے ٹی ایس کے ذریعہ گرفتارکئےگئےسید عاصم کوپیرکواترپردیش پولیس نے ناگپور عدالت میں پیش کیا اوراس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا۔

  • Share this:
    ناگپور: ہندو لیڈرکملیش تیواری کے قتل میں اے ٹی ایس کی ناگپوربرانچ نےگرفتارمشکوک عاصم علی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ کملیش کےقتل میں اے ٹی ایس، ناگپوریونٹ کوخفیہ اطلاع ملی تھی، جس میں اسے مشکوک سید عاصم علی کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اطلاعات کی بنیاد پر، اے ٹی ایس نےآپریشن کیا اوراے ٹی ایس، ناگپوریونٹ نے سید عاصم علی کوحراست میں لےکراس سے پوچھ گچھ کی۔

    پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ مشکوک سید عاصم علی اس معاملے میں دیگرملزمین کے ساتھ مسلسل رابطےمیں تھا۔ یہ بھی پتہ چلا کہ اس نےکملیش تیواری قتل معاملے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ مہاراشٹراے ٹی ایس کےذریعہ گرفتارکئےگئےسید عاصم کوپیرکواترپردیش پولیس نے ناگپورعدالت میں پیش کیا اوراس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا۔

    پھانسی دینے کا مطالبہ

    وہیں اکھل بھارت ہندوبھارت مہا سبھا نے پیرکومیرٹھ میں کملیش تیواری کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پراکھل بھارت ہندومہا سبھا کےاراکین نےکہا کہ کملیش تیواری کے قاتلوں کو ایک ماہ کےاندرپھانسی کی سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے قاتلوں کو لال قلعہ پر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

    وزیراعلیٰ یوگی نے کی فیملی سے ملاقات

    واضح رہےکہ اس سے قبل اتوارکو یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کملیش تیواری کےاہل خانہ سے لکھنؤ میں ملاقات کرکےانہیں اس معاملے میں سخت قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ حالانکہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد کملیش تیواری کی ماں نے کہا تھا کہ اگران کی فیملی کوانصاف نہیں ملا تووہ ہتھیاراٹھا لیں گی۔ انہوں نے اس کے علاوہ بھی کئی سوال اٹھائے تھے۔
    First published: