உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IT Raid: پیوش جین کے بیڈروم کی دیوار میں چھپا تھا تہہ خانہ کا راستہ، چھپے تھے کئی کروڑ،دیکھیں Exclusive Video

    پرفیوم کاروباری پیوش جین کے گھر کے تہہ خانے سے ملا خزانہ۔

    پرفیوم کاروباری پیوش جین کے گھر کے تہہ خانے سے ملا خزانہ۔

    تہہ خانے کا راستہ بیڈروم میں بیڈ کے پاس سے تھا اور ایک ملحقہ گلیارہ اندر ایک بڑے ہال میں کھلتا تھا۔ اسی ہال سے دو کمرے جڑے ہوئے تھے۔ اسی دونوں کمروں سے انکم ٹیکس کو پیوش جین کا خزانہ ملا ہے۔

    • Share this:
      قنوج: انکم ٹیکس کے پھندے میں پھنسے عطر کے تاجر پیوش جین کے قنوج میں واقع آبائی گھر کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں اُس تہہ خانے کو دکھایا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر پیوش جین نے کروڑوں کے کیش کے ساتھ ہی سونا چاندی چھپا رکھا تھا۔ ساتھ ہی کئی اہم ڈاکیومنٹ بھی انکم ٹیکس محکمے کو اس تہہ خانے سے ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تہہ خانہ انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں کو بڑی مشکل سے ملا ہے کیونکہ اس کا راستہ بیڈروم کی دیوار کے پیچھے تھا جس کا پتہ لگانا بالکل بھی ممکن نہیں تھا۔ بعد میں دیوار کو توڑا گیا تو تہہ خانے کا راستہ ملا۔ ذرائع کے مطابق یہیں سے انکم ٹیکس کے عہدیداروں کو بڑی تعداد میں کیش ملا ہے۔

      چھوٹا سا گلیارہ اور اُس کے بعد تین کمرے
      تہہ خانے کا راستہ بیڈروم میں بیڈ کے پاس سے تھا اور ایک ملحقہ گلیارہ اندر ایک بڑے ہال میں کھلتا تھا۔ اسی ہال سے دو کمرے جڑے ہوئے تھے۔ اسی دونوں کمروں سے انکم ٹیکس کو پیوش جین کا خزانہ ملا ہے۔ اس پورے تہہ خانے کے فرش کو بھی انکم ٹیکس نے توڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق تہہ خانے کے فرش میں بھی کیش سمیت کئی ضروری ڈاکیومنٹس چھپائے گئے تھے۔

      فیکٹری میں بھی ایسا ہی کچھ
      پیوش جین کی عطر کی فیکٹری پر جب ڈی جی جی آئی اور انکم ٹیکس نے ریڈ کیا تو یہاں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا تھا۔ یہاں پر ایک انڈر گراونڈ ٹانکی ملی تھی۔ اس ٹانکی کو سیل کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مابق اس ٹانکی میں سے عہدیداروں نے 17 کروڑ کیش اور 23 کلو سونا برآمد کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ برآمد سونے کے اوپر فارین ٹریڈمارک لگا ہے۔ اس کارروائی کے بعد پیوش جین کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیکل کرانے کے لئے بعد پیوش کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اُنہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: