ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانپور انکاونٹر: مفرور ہشٹری شیٹر وکاس دوبےکی تلاش میں لگی ہیں 60 ٹیمیں، 1500 داروغہ کر رہے ہیں چھاپہ ماری

چوبے پور (Chaubepur) میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکاروں کا قتل کرنے کا اہم ملزم وکاس دوبے (Vikas Dubey) کی تلاش میں پولیس کی 60 ٹیمیں مسلسل دبش دے رہی ہیں۔ اس کے علاہ کرائم برانچ (Crime Branch) اور ایس ٹی ایف (STF) کی ٹیم بھی لگائی گئی ہے۔

  • Share this:
کانپور انکاونٹر: مفرور ہشٹری شیٹر وکاس دوبےکی تلاش میں لگی ہیں 60 ٹیمیں، 1500 داروغہ کر رہے ہیں چھاپہ ماری
کانپور انکاونٹر: وکاس دوبے کی تلاش میں لگی ہیں 60 ٹیمیں، 1500 داروغہ کر رہے ہیں چھاپہ ماری

کانپور: چوبے پور (Chaubepur) میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکاروں کا قتل کرنے کا اہم ملزم وکاس دوبے (Vikas Dubey) کی تلاش میں پولیس کی 60 ٹیمیں مسلسل دبش دے رہی ہیں۔ اس کے علاہ کرائم برانچ (Crime Branch) اور ایس ٹی ایف (STF) کی ٹیم بھی لگائی گئی ہے۔ 1500 داروغہ کی قیادت میں یہ ٹیم پورے صوبے میں بھگوڑے گینگسٹر وکاس دوبے کی تلاش کر رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک پولیس کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کی مانیں تو وکاس دوبے سرینڈر کرنے کی فراق میں ہے۔ ایسا وہ سنتوش شکلا قتل معاملے میں بھی کرچکا ہے، لہٰذا اس کی گرفتاری پولیس کےلئے بڑا چیلنج ہے۔


ایک طرف گینگسٹر وکاس دوبے کو پکڑنے کے لئے یوپی پولیس جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف، اس کے اس مکان کو منہدم کردیا گیا ہے، جہاں مڈبھیڑ ہوئی تھی۔ ہفتہ کی دوپہر کانپور انتظامیہ نے وکاس دوبے کے بٹھر واقع مکان کو منہدم کرنے کا فیصلہ لیا تھا، جس کے بعد اسی کی جے سی بی میشن سے پورا مکان منہدم کیا گیا۔ اب وکاس دوبے کی تمام جائیداد کو اٹیچ کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ اس کے تمام بینک اکاونٹس سیز کئے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ وکاس دوبے کی تمام جائیداد کی جانچ کر رہی ہے۔


وکاس دوبے کو پکڑنے کے لئے یوپی پولیس جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف، اس کے اس مکان کو منہدم کردیا گیا ہے، جہاں مڈبھیڑ ہوئی تھی۔
وکاس دوبے کو پکڑنے کے لئے یوپی پولیس جگہ جگہ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف، اس کے اس مکان کو منہدم کردیا گیا ہے، جہاں مڈبھیڑ ہوئی تھی۔


چوبے پور ایس او کا کردار مشکوک ہونے کے سبب معطل

انکاونٹر والے دن کے پورے حادثہ میں چوبے پور ایس او ونے تیواری کا کردار مشکوک پایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مخبری کرنے کے معاملے میں دیگر پولیس اہلکاروں کے کردار کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کچھ پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ وکاس دوبے کو پولیس چھاپہ ماری کی خبر کیسے ملی؟ جس سے کہ اس نے منصوبہ بند تیاری کے ساتھ پولیس کی ٹیم پر حملہ کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرویلانس ٹیم تقریباً 500 موبائل فون پر نظر بنائے ہوئے ہیں تاکہ وکاس دوبے کے بارے میں سراغ مل سکے۔ اس کے علاوہ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیمیں بھی اپنے کام میں مصروف ہیں۔ آئی جی نے وکاس دوبے کے بارے میں صحیح اطلاع دینے والے کو 50000 روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھنے کی بات بھی کہی ہے۔
First published: Jul 05, 2020 07:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading