உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی کی کانپور ریلی میں سازش کا بڑا انکشاف: تشدد کے لئے آگ زنی اور توڑ پھوڑ، پھر ویڈیو کیا وائرل

    PM Modi Kanpur Rally News: وزیر اعظم مودی (PM Modi) کی کانپور ریلی میں تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام سماجوادی پارٹی کے لیڈروں پر لگا ہے۔ پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا ہے اور ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

    PM Modi Kanpur Rally News: وزیر اعظم مودی (PM Modi) کی کانپور ریلی میں تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام سماجوادی پارٹی کے لیڈروں پر لگا ہے۔ پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا ہے اور ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

    PM Modi Kanpur Rally News: وزیر اعظم مودی (PM Modi) کی کانپور ریلی میں تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام سماجوادی پارٹی کے لیڈروں پر لگا ہے۔ پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا ہے اور ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

    • Share this:
      کانپور: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کی کانپور ریلی (Kanpur News) سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi News) کی کانپور ریلی (Kanpur Rally) میں فساد کرانے کے لئے بڑی سازش رچی گئی تھی، جس کا پردہ فاش یوپی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے اور ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر کیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو وزیر اعظم مودی کی ریلی میں تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام سماجوادی پارٹی کے لیڈروں پر لگا ہے۔ پولیس نے سماجوادی پارٹی کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا ہے اور ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے ٹھیک پہلے کانپور کے نوبستہ میں سماجوادی پارٹی کے ایک گرفتار عہدیدار نے خودا پنی ہی گاڑی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پوسٹر لگاکر جم کر توڑ پھوڑ کی اور آگ زنی بھی کی۔ اتنا ہی نہیں، الزام ہے کہ توڑ پھوڑ اور آگ زنی کا ویڈیو ریلی سے ٹھیک پہلے وائرل بھی کیا گیا۔ ویڈیو کے ذریعہ بی جے پی کارکنان کو اکسانے کی سازش تھی۔ ریلی میں آئے لوگوں کو مشتعل کرنے اور ریلی میں تشدد کرانے کی سازش کی گئی تھی۔ مگر پولیس کی مستعدی سے کوئی ناگہانی حادثہ نہیں ہوا۔

      حالانکہ پولیس نے نوبستہ تھانے میں کانپور کے کچھ سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف تعزیرات ہند ایکٹ کی الگ الگ دفعات میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے کانپور دورے کے دوران تشدد پھیلانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ سماجوادی پارٹی کارکنان کو حراست میں لیا ہے۔

      پولیس نے سماجوادی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
      پولیس نے سماجوادی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔


      وہیں پولیس کمشنر نے کہا کہ نوبستہ تھانہ علاقے کا ایک حادثہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک سیاسی پارٹی کے کچھ اراکین کے ذریعہ احتجاج کے نام پر غیر مہذب سلوک کیا گیا اور ایک گاڑی اور کچھ گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور مارپیٹ کی گئی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے قابل معافی نہیں ہے۔ سیاسی احتجاج کے نام پر کوئی بھی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ ان سبھی شرپسندوں کو نامزد کر لیا گیا ہے اور ان سب کی گرفتاری کی جائے گی۔ انہوں نے انتخابی ماحول میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔

      کل کانپور میں ہوئی تھی وزیر اعظم مودی کی ریلی

      واضح رہے کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی کانپور میں تھے، جہاں انہوں نے کانپور میٹرو کا افتتاح کیا اور کئی منصوبوں کی سوغات دی۔ کانپور میں ریلی یعنی عوامی جلسے کو خطاب کرنے سے قبل وزیر اعظم مودی نے میٹرو ریل سے سفر کیا اور ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔ میٹرو ریل پروجیکٹ دو مرحلوں میں پورا ہوگا اور دو کاریڈور ہوں گے۔ کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے 32.6 کلو میٹر لمبے دونوں کاریڈور میں کل 30 میٹرو اسٹیشن ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ میٹرو سے ایک بار میں 974 مسافر سفر کرسکیں گے اور ٹرین کی رفتار 80 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اس کے مطابق، پہلے کاریڈور کی لمبائی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور سے نوبستہ تک 24 کلو میٹر کی ہوگی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: