உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP: اس شہر میں شادی کے لئے نہیں مل رہی ہیں لڑکیاں! حکومت کو 36 لاکھ روپے واپس بھیجے گا محکمہ سماجی بہبود، پڑھیں پوری خبر

    ۔ ضلع سطح کے عہدیدار اور محکمہ کے ملازمین و بلاک سطح کے ملازمین کو جوڑے تلاش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ لیکن کافی کوششوں کے بعد بھی صرف 516 جوڑے (Couple for marriage) ہی تلاش کرسکے۔

    ۔ ضلع سطح کے عہدیدار اور محکمہ کے ملازمین و بلاک سطح کے ملازمین کو جوڑے تلاش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ لیکن کافی کوششوں کے بعد بھی صرف 516 جوڑے (Couple for marriage) ہی تلاش کرسکے۔

    ۔ ضلع سطح کے عہدیدار اور محکمہ کے ملازمین و بلاک سطح کے ملازمین کو جوڑے تلاش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ لیکن کافی کوششوں کے بعد بھی صرف 516 جوڑے (Couple for marriage) ہی تلاش کرسکے۔

    • Share this:
      کانپور:یوپی کے کانپور (Kanpur Marriage)میں ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شہر میں شادی کے لئے لڑکیاں ہی نہیں مل رہی ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ سماجی بہبود 36 لاکھ روپے گرانٹ ، حکومت کو واپس بھیجے گا۔ دراصل، اجتماعی شادیوں کے لئے حکومت کی طرف سے فنڈ الاٹ کیا جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ شادی کے لئے غیر خاندان کی 71 بیٹیوں کو ڈھونڈنے میں محکمہ سماجی بہبود ناکام رہا۔ اسی وجہ سے حکومت کی طرف سے مختص کیے گئے تقریباً 36 لاکھ روپے واپس بھیجا جائے گا۔

      شادی کے لئے جوڑے کم ملنے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ملے پورے گرانٹ کا استعمال اس بار نہیں ہوسکا ہے۔ محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سماجی بہبود محکمہ (Samaj Kalyan Vibhag) کو 587 جوڑوں کی شادیوں کے لئے 3 کروڑ روپے کا فنڈ ملا تھا۔ ضلع عہدیدارنےضلع میں اجتماعی شادیوں کے ٹارگیٹ کے مطابق جوڑوں کی شادی کرانے کے احکامات دئیے تھے۔ ضلع سطح کے عہدیدار اور محکمہ کے ملازمین و بلاک سطح کے ملازمین کو جوڑے تلاش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ لیکن کافی کوششوں کے بعد بھی صرف 516 جوڑے (Couple for marriage) ہی تلاش کرسکے۔ چار مقامات پر تقریب میں ان سبھی کی شادیاں کرائی گئی تھیں۔

      شادی کے لئے نہیں ملیں 71 لڑکیاں
      سماجی بہبود انچارج عہدیدار ڈاکٹر پرگیہ پانڈے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اجتماعی شادیوں کے منصوبے کے تحت ہر جوڑے کے لئے 51 ہزار روپے گرانٹ کے طور پر دئیے جاتے ہیں۔ ان میں 35 ہزار روپے لڑکی کے اکاونٹ میں جاتے ہیں۔ 10 ہزار روپے کا سامان اور 6 ہزار روپے کھانے اور انتظامات پر خرچ کرنے ے لئے دئیے جاتے ہیں۔ لیکن اس سال 71 جوڑوں کی شادی کا پیسہ سماجی بہبود محکمے کے پاس بچ گیا۔ اب محکمہ اس رقم کو جلد ہی حکومت کو واپس کرے گی۔ بتادیں کہ یو پی حکومت غریب بیٹیوں کی شادی کرواتی ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: