ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانپور: شیلٹر ہوم کی 2 نہیں 7 نابالغ لڑکیاں حاملہ، ایس ایس پی نے کہی یہ بات

شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • Share this:
کانپور: شیلٹر ہوم کی 2 نہیں 7 نابالغ لڑکیاں حاملہ، ایس ایس پی نے کہی یہ بات
کانپور: شیلٹر ہوم کی 2 نہیں 7 نابالغ لڑکیاں حاملہ

کانپور: سوروپ نگر کے شیلٹر ہوم (Shelter Home) میں 7 نابالغ لڑکیوں کے حاملہ (Pregnant) ہونے کی تصدیق کے بعد سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اب اس معاملے میں جہاں ایک طرف انتظامیہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، تو وہیں سیاست بھی شروع ہوچکی ہے۔ حالانکہ، ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبھی حاملہ لڑکیاں یہاں لائے جانے سے پہلے ہی حاملہ تھیں۔ دراصل، کورونا کی آنچ جب شیلٹر ہوم میں پہنچی تو اس بات کا انکشاف ہوا۔ شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق، حاملہ لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کو 8 ماہ اور دوسری کو ساڑھے 8 ماہ کا حمل ہے۔ اس پر اب دونوں کو ہیلٹ کے زچہ بچہ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ جانچ میں ایک ایچ آئی وی پازیٹیو ملی تو دوسری کو ہیپیٹائٹس سی کا انفیکشن ہے۔ اس کے سبب انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی تصدیق کے بعد ان کی پوری تفصیلات نکالی جارہی ہیں۔


شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔


لڑکیاں شیلٹر ہوم میں لائے جانے کے وقت ہی تھیں حاملہ

ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ سبھی لڑکیاں شیلٹر ہوم میں لائے جانے کے وقت ہی حاملہ تھیں۔ پانچ متاثرہ لڑکیاں آگرہ، ایٹہ، قنوج، فیروزآباد اور کانپور کے شیلٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کا حوالہ دے کر وہ یہاں قیام کر رہی تھیں۔ ایس ایس پی دنیش کمار کا کہنا ہے کہ پاکسو ایکٹ کے تحت ایک لڑکی قنوج اور دوسری لڑکی آگرہ سے کانپور آئی ہیں۔ ریسکیو کے وقت ہی دونوں حاملہ تھیں اور دسمبر 2019 میں شیلٹر ہوم میں بھیجی گئی تھیں۔ دونوں 6 ماہ پہلے شیلٹر ہوم میں آئی ہیں، جبکہ حمل 8 مہینے کا ہے۔ رہائش کے وقت سے دونوں کے حمل ہونے کا ریکارڈ ہے۔

 



ڈی ایم نے کہی یہ بات

اس معاملے پر ڈی ایم نے ٹوئٹ کیا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ کانپور شیلٹر ہوم کو لے کر غلط پیغام کے ذریعہ جھوٹ پر مبنی اطلاع پھیلائی گئی ہیں۔ کسی آفت یا مشکل حالات میں اس طرح کا عمل غیر حساس ہونے کی علامت ہے۔ برائے مہربانی کسی بھی افواہ پر مبنی اطلاع کی تصدیق کئے بغیر پوسٹ نہ کریں۔ ضلع انتظامیہ اس ضمن میں ضروری کارروائی کے لئے مسلسل حقائق جمع کر رہا ہے۔
First published: Jun 22, 2020 08:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading