ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنؤ،میرٹھ،اعظم گڑھ کے بعداب کانپورمیں اترپردیش پولیس کی بربریت،احتجاجیوں پرلاٹھی چارج

گزشتہ رات پولیس نے اترپردیش کے شہر کانپور میں پچھلے تین ہفتوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلا احتجاج کرنے والی خواتین کو زبردستی کرتے ہوئے ہٹادیا

  • Share this:
لکھنؤ،میرٹھ،اعظم گڑھ کے بعداب کانپورمیں اترپردیش پولیس کی بربریت،احتجاجیوں پرلاٹھی چارج
گزشتہ رات پولیس نے اترپردیش کے شہر کانپور میں پچھلے تین ہفتوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلا احتجاج کرنے والی خواتین کو زبردستی کرتے ہوئے ہٹادیا

لکھنؤ ، میرٹھ ، اعظم کڑھ کے بعد بھی اترپردیش پولیس کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات پولیس نے اترپردیش کے شہر کانپور میں پچھلے تین ہفتوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلا احتجاج کرنے والی خواتین کو زبردستی کرتے ہوئے ہٹادیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن گنج کے محمد علی پارک میں ، پولیس نے مظاہرین کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور ہجوم آمنے سامنے آگئے اور علاقہ میں ماحول کشیدہ ہوگیا۔


دراصل ، ہفتے کے روز احتجاج ختم کرنے کیے جانے کے بعد بھی 100 سے زیادہ افراد محمد علی پارک پر دھرنا دے رہے تھے۔ رات گئے پولیس نےاحتجاجیوں کو پارک خالی کرنے کو کہا تھا تاہم صبح 5 بجے کے قریب صورتحال خراب ہوگئی کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں پارک سے باہر نکال دیا۔ دوسری طرف ، خواتین کا الزام ہے کہ پولیس نے پر امن مظاہرے کو زبردستی ختم کیا ہے۔


پولیس پر پتھراؤ ہونے کا بھی دعویٰ


پولیس کا کہنا ہے کہ ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیاہے۔ جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے پارک خالی کروایا۔تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو ہائی ہے۔

فائل فوٹو۔(تصویر:پی ٹی آئی)۔
فائل فوٹو۔(تصویر:پی ٹی آئی)۔


احتجاجیوں کے خلاف درج ہو مقدمات : ڈی آئی جی

ہم آپ کو بتادیں کہ جمعہ کے روز ، ڈی آئی جی اننت دیو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ 80 افراد کو دیکھنے اور 200 افراد پر پابندی عائد کرنے کے باوجود ، اس یہ احتجاج ختم نہیں ہورہاہے۔ اس لیے احتجاجیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد احتجاجیوں کو گرفتارکیاجائیگا اور کارروائی ہوگی۔ دھرنے کا چہرہ بننے اور شرپسندوں کو پناہ دینے کے الزامات لگانے والوں کے خلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ محمد علی پارک اور فلاور پارک میں بیرونی لوگ دھرنا دے رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایاجائیگا۔
First published: Feb 10, 2020 09:27 AM IST