Kanpur Violence:سنگباری کرنے والا ایک اور گرفتار، فوٹیج کے ذریعے ملزم کی پہچان کرنے کا دعویٰ
Kanpur Violence: تشدد کے دوران سنگباری کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری۔
Kanpur Violence: ہنگامہ آرائی میں پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کے ارکان کی گرفتاری کے بعد ای ڈی بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ پولیس کمشنر نے ایک خط لکھ کر ملزم کے بارے میں معلومات مانگی تھی۔
Kanpur Violence: کانپور کے نیو روڈ پر 3 جون کو ہنگامہ آرائی میں، ایس آئی ٹی نے منگل کو ایک اور بدمعاش کو گرفتار کیا اور اسے جیل بھیج دیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم پتھراؤ میں ملوث تھا، اس کی فوٹیج بھی موجود ہے۔ ہنگامہ آرائی کے مرکزی ملزم حیات ظفر ہاشمی سمیت اب تک 58 ملزمان کو جیل بھجوایا جا چکا ہے۔ اے سی پی کرنل گنج تریپوراری پانڈے نے بتایا کہ مول گنج کے رہنے والے فیضان کو منگل کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بریانی دکان مالک کے بھائی کو اٹھایا
ہنگامے کے بعد ایس آئی ٹی نے چار دنوں تک لگاتار ملزمین کی گرفتاریاں کی تھیں۔ اس کے بعد سے کارروائی ٹھنڈی پڑ گئی تھی۔ منگل سے دوبارہ گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ جانکاری کے مطابق فنڈنگ کرنے میں جس بریانی دکاندار کا نام سامنے آرہا ہے، اس کے بھائی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اندیشہ ہے کہ اس کا بھی کنکشن حیات اینڈ کمپنی سے ہے۔
ہنگامہ آرائی میں پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کے ارکان کی گرفتاری کے بعد ای ڈی بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ پولیس کمشنر نے ایک خط لکھ کر ملزم کے بارے میں معلومات مانگی تھی۔ بنیادی طور پر حیات ظفر ہاشمی، سفیان، راحیل، جاوید، نظام قریشی اور پی ایف آئی کے تینوں اراکین کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ سب کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔