உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: بازار بند کرانے کو لےکرکانپور میں دو فرقوں میں اختلاف، پتھراو اور گولہ باری سے ہنگامہ

    یوپی کے کانپور میں بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے بیان کی مخالفت میں بازار بند کرانے کو لے کر دو فریق میں ہنگامہ ہونے کی خبر ہے۔ اس دوران پتھراو، گولی باری اور بمباری کی بھی اطلاع ملی ہے۔

    یوپی کے کانپور میں بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے بیان کی مخالفت میں بازار بند کرانے کو لے کر دو فریق میں ہنگامہ ہونے کی خبر ہے۔ اس دوران پتھراو، گولی باری اور بمباری کی بھی اطلاع ملی ہے۔

    یوپی کے کانپور میں بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے بیان کی مخالفت میں بازار بند کرانے کو لے کر دو فریق میں ہنگامہ ہونے کی خبر ہے۔ اس دوران پتھراو، گولی باری اور بمباری کی بھی اطلاع ملی ہے۔

    • Share this:
      کانپور: یوپی کے کانپور میں بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے بیان کی مخالفت میں بازار بند کرانے کو لے کر دو فریق میں ہنگامہ ہونے کی خبر ہے۔ اس دوران پتھراو، گولی باری اور بمباری کی بھی اطلاع ملی ہے۔ یہی نہیں، اس ہنگامہ کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، تو کئی لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

      اترپردیش کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار کے مطابق، صورتحال قابو میں ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ 17 لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ کانپور ڈی ایم نیہا شرما نے ہنگامہ کے بعد کہا کہ لا اینڈ آرڈرکا معاملہ ہوا ہے۔ فی الحال صورتحال کنٹرول میں ہے۔ پتھر بازی کے بعد موقع پر سی پی اور جوائنٹ کمشنر سمیت ہم سب لوگ موقع پر موجود ہیں۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

      جانکاری کے مطابق، یہ بازار بند ظفر حیات ہاشمی کی طرف سے بلایا گیا تھا۔ جبکہ دوسرا فریق بازار بند کرنے کے حق میں نہیں تھا۔ وہیں جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے ہنگامہ کے بعد 25 تھانوں کی فورس کے ساتھ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے تھے۔ اس دوران پی اے سی کو بھی بلایا گیا تھا۔ اب تک 17 لوگوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔ یہ کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔

       

      وہیں، ابھی بھی پولیس کی دھرپکڑ اور چھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے۔ اس کے علاوہ پی اے سی کے جوان بھی سرچ آپریشن چلا رہے ہیں۔ ویسے پولیس اور پی اے سی پر بھی پتھر بازی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جانکاری کے مطابق، اس وقت پولیس کانپور ہنگامہ کے ماسٹر مائنڈ جعفر حیات ہاشمی کی تلاش میں مصروف ہے۔

      پریڈ چوراہے پر موجود تھے ہزاروں لوگ

      یہ حادثہ کانپور کے بیگم گنج تھانہ علاقہ کی نئی سڑک کے یتیم خانے کا ہے۔ پتھراو کے علاوہ کئی راونڈ فائرنگ اور دو تین دیسی بم چلنے کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ نے زخمیوں کی تعداد کو لے کر ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

      بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے بیان کی مخالفت میں کانپور میں سماجی ادارے کے مسلم علاقوں کی بندی کے اعلان کے بعد پریڈ چوراہے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس کے بعد بازار بند کرانےکو لے کر دوسرے فریق نے مخالفت ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد دونوں فریق کی طرف سے پتھر بازی، بمباری اورگولہ باری شروع ہوگئی۔ وہیں، حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد کئی تھانوں کی پولیس کے ساتھ اعلیٰ افسر بھی موقع پر پہنچ کر ماحول کو پُرامن کرایا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: