ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی فسادات: پولیس نے کپل مشرا سے کی تھی پوچھ گچھ، بی جے پی لیڈر نے موجپور میں تقریر کرنے سے کیا انکار

دہلی فسادات سے متعلق پولیس کی  پوچھ گچھ کے دوران کپل مشرا نے اپنے موجپور (Visit to Maujpur) کے دورے کے دوران کوئی تقریر کرنے کی بات سے انکار کردیا۔ جبکہ ایک وائرل ویڈیو میں کپل مشرا کو تقریر کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے پاس ہی ڈی سی پی (شمال - مشرقی) وید پرکاش کھڑے ہیں۔

  • Share this:
دہلی فسادات: پولیس نے کپل مشرا سے کی تھی پوچھ گچھ، بی جے پی لیڈر نے موجپور میں تقریر کرنے سے کیا انکار
دہلی فسادات: پولیس نے کپل مشرا سے کی تھی پوچھ گچھ، بی جے پی لیڈر نے موجپور میں تقریر کرنے سے کیا انکار

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کپل مشرا (Kapil Mishra) سے دہلی پولیس (Delhi Police) کی اسپیشل سیل نے 28 جولائی کو فروری میں ہوئے شمال مشرقی دہلی فسادات (Nort-East Delhi Riots) سے جڑے ہونے کے معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران کپل مشرا نے اپنے موجپور (Maujpur) کے دورے کے دوران کوئی تقریر کرنے کی بات سے انکار کردیا۔ کڑکڑ ڈوما عدالت (Karkardooma court) میں گزشتہ ہفتے داخل کی گئی چارج شیٹ (Chargesheet) میں دہلی پولیس کی طرف سے یہ بیان درج کیا گیا ہے۔


چارج شیٹ میں ان سوالوں کا ذکر کیا گیا ہے، جو ان کے موجپور دورے (Visit to Maujpur) اور 23 فروری کو ان کی ایک تقریر کے وائرل ویڈیو کے بارے میں ان سے پوچھے گئے تھے۔ مبینہ ویڈیو میں، کپل مشرا کو شہریت ترمیمی قانون حامیوں (CAA Supporters) کے ایک گروپ کو موجپور ٹریفک سگنل کے پاس خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے پاس ہی شمال مشرقی ڈی سی پی (DCP North-East) وید پرکاش سوریہ کھڑے ہیں۔


دہلی فسادات سے متعلق دہلی پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران کپل مشرا نے اپنے موجپور کے دورے کے دوران کوئی تقریر کرنے کی بات سے انکار کردیا۔
دہلی فسادات سے متعلق دہلی پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران کپل مشرا نے اپنے موجپور کے دورے کے دوران کوئی تقریر کرنے کی بات سے انکار کردیا۔


’کوئی تقریر نہیں کی، صرف پولیس سے تین دن کے اندر سڑک خالی کرانے کو کہا’

چارج شیٹ کے مطابق، کپل مشرا نے کہا کہ انہوں نے کوئی تقریر نہیں کی تھی۔ وہ صرف پولیس سے تین دنوں کے اندر سڑک کو خالی کرانے کے لئے کہہ رہے تھے۔ کپل مشرا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے علاقے میں جانے سے پہلے ڈی سی پی نارتھ ایسٹ وید پرکاش سوریہ کو بلایا تھا۔ تب ڈی سی پی ان کے ساتھ فساد روکنے والی پوشاک میں آئے تھے۔ حالانکہ جب تک وہ وہاں پہنچے تب تک کئی علاقوں میں فساد پہلے ہی شروع ہو چکے تھے۔ انہوں نے پولیس سے یہ بھی کہا کہ شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہرین کی وجہ مقامی لوگ اپنی دوکانیں نہیں چلا پا رہے تھے اور بچے اسکول جا پانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فساد سے پہلے وہ شمال مشرقی دہلی میں گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ان کا گھر یمنا وہار میں ہے، جو اسی ضلع میں آتا ہے۔

کپل مشرا کے موجپور کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے ایسا کیا کیونکہ ان کے پاس مسلسل مقامی لوگوں کے فون آرہے تھے، جو ان سے کہہ رہے تھے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ کپل مشرا نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں کہا، ’دوپہر 02:45 بجے وہاں لوگوں نے مجھے بتایا کہ پتھر بازی شروع ہوگئی ہے اور پولیس کو جعفرآباد میں بیرکیٹنگ میں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔

نتیش کشیپ کی رپورٹ
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 22, 2020 04:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading