کانگریس میں نہیں تھم رہی ہے تلخی، کپل سبل کے نئے ٹوئٹ سےکانگریس میں’گھمسان‘ شروع ہونے کا امکان
سابق مرکزی وزیرکپل سبل کے ٹوئٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی میں ’گھمسان‘ ابھی باقی ہے۔ راہل گاندھی کے پیر کے روز میٹنگ میں بیان کے بعد ٹوئٹ کرنے والے اورملک کے سینئر ترین وکیل میں سے ایک کپل سبل کے آج کےٹوئٹ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 25, 2020 03:47 PM IST

کانگریس میں نہیں تھم رہی ہے تلخی، کپل سبل کے نئے ٹوئٹ سےکانگریس میں’گھمسان‘ شروع ہونے کا امکان
نئی دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سونیا گاندھی کے دوبارہ عبوری صدر منتخب کئے جانے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سینئر رہنماؤں کے مابین تلخی ختم ہوگئی ہے، لیکن پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیرکپل سبل کے ٹوئٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ’گھمسان‘ ابھی باقی ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے پیرکے روز میٹنگ میں بیان کے بعد ٹوئٹ کرنے والے اور ملک کے سینئرترین وکیل میں سے ایک کپل سبل کے آج کے ٹوئٹ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ کپل سبل نے ٹوئٹ میں لکھا ’’یہ کسی عہدہ کی بات نہیں ہے۔ یہ میرے ملک کی بات ہے، جو سب سے زیادہ اہم ہے‘‘۔
It’s not about a post
It’s about my country which matters most
— Kapil Sibal (@KapilSibal) August 25, 2020

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سونیا گاندھی کے دوبارہ عبوری صدر منتخب کئے جانے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سینئر رہنماؤں کے مابین تلخی ختم ہوگئی ہے، لیکن پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیرکپل سبل کے ٹوئٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ’گھمسان‘ ابھی باقی ہے۔
پیر کے روز کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ تقریباً 7 گھنٹے کے بعد ختم ہوئی تھی۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) کانگریس کی (Congress Interim President) عبوری صدر بنی رہیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اگلے 6 ماہ کے اندر پارٹی کو نیا صدر منتخب کرنا ہوگا۔ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ سونیا گاندھی پر کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے کچھ پارٹی لیڈر ان کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے۔ میٹنگ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک سال کا وقت دینے کی بات کہی، لیکن راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے 6 ماہ میں نئے صدر کا عمل شروع کرنے کی بات کہی۔ اپنی تقریرکے دوران راہل گاندھی نے جذباتی انداز میں کہا، ’پورے حادثہ (سونیا گاندھی کی بیماری کے وقت سینئر لیڈروں کے ذریعہ لکھے گئے خط اور جواب دینے کے لئے ریمائنڈر بھیجنے) سے میں دکھی ہوا، آخر میں بیٹا ہوں’۔