ہوم » نیوز » وطن نامہ

جب 50 فیصد سیل میں بیگ خریدنے کے لئے پرینکا چوپڑا اورکرینہ کپورمیں ہوئی 'جنگ'۔

کرینہ کپوراورپرینکا چوپڑاطویل وقت کےبعد ایک باپھرڈانس ریئلٹی شو'ڈانس انڈیا ڈانس' کے فنالے میں نظرآنےجارہی ہیں۔

  • Share this:
جب 50 فیصد سیل میں بیگ خریدنے کے لئے پرینکا چوپڑا اورکرینہ کپورمیں ہوئی 'جنگ'۔
پرینکا چوپڑا اورکرینہ کپور فلم 'اعتراض' میں نظرآچکی ہیں۔

کرینہ کپوراورپرینکا چوپڑا دونوں ایک ساتھ فلم 'اعتراض' میں نظرآچکی ہیں۔ اس فلم کےبعد سےہی دونوں کوایک دوسرے کا مدمقابل سمجھا جا تا تھا، لیکن ان دنوں پرینکا چوپڑا اپنی فلم 'اسکائی ازپنک' کے پرموشن میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسےمیں یہ دونوں ہیروئن طویل وقت کے بعد ایک بارپھرڈانس ریئلٹی شو'ڈانس انڈیا ڈانس' کے فنالے میں نظرآنے جارہی ہیں۔ کرینہ کپورخان اس شومیں جج بنی ہوئی ہیں تووہیں پرینکا اپنی فلم کے پرموشن کےلئےاس شومیں پہنچجنےجارہی ہیں۔ ایسے میں یہاں یہ دونوں کافی مستی کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

اس شومیں یہ دونوں ہیروئن ایک گیم کھیلتی نظرآنےوالی ہیں، جس میں پرینکا اپنی فلم 'بازی راؤمستانی' کےکردارکاشی بائی کی شکل میں اورکرینہ اپنی فلم 'کبھی خوشی کبھی غم' کے کردارپوجا کےطورپرکچھ سوالوں کے جواب دیتے ہوئےنظرآنے والی ہیں۔ اس شوکا ایک ویڈیوسامنےآیا ہے، جس میں اینکرکرن واہی دونوں اداکارہ سے پوچھتا ہے۔ 50 فیصد سیل میں اگرآپ دونوں ایک ہی بیگ کا آخری پیس پسند کرلیں توآپ کیا کریں گے...؟ اس پرکرینہ کہتےہوئےنظرآتی ہیں 'وہ کبھی سیل میں سے چیزیں نہیں خریدتیں...'۔  تووہیں پرینکا نےاس پرکاشی بائی اندازمیں کہا 'کاشی نے تواپنا شوہرہی شیئرکرلیا توبیگ کتنی بڑی بات ہے...؟

View this post on Instagram

Poo & Kashibai are SAVAGE 🔥😂🌼

A post shared by Kareena Kapoor Khan FC (@kareenakapoorteam) on

دراصل پرینکا چوپڑا اورکرینہ کپورخان میں ایک اورکنکشن تھا اوروہ تھا شاہد کپور۔ شاہد کپورجہاں طویل وقت تک کرینہ کپورکےساتھ رشتے میں رہے تھے۔ وہیں کرینہ سے رشتہ  ٹوٹنےکے بعد پرینکا اورشاہد میں بھی کنکشن بنا تھا۔ حالانکہ اب تینوں ہی اپنی اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی خوش ہیں۔
First published: Oct 02, 2019 04:02 PM IST