உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kargil Vijay Diwas:دو ہزار شہید خاندانوں کو اعزاز دیں گے وزیر دفاع، جموں میں24کو ہوگی تقریب

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

    Kargil Vijay Diwas: میجر جنرل ریٹائرڈ ایس کے شرما نے کہا کہ جموں صوبے کی سرکردہ شخصیات اور سیکورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    • Share this:
      Kargil Vijay Diwas: جموں و کشمیر پیپلز فورم کے پرچم تلے کارگل وجے دیوس کے موقع پر 24 جولائی کو گلشن گراؤنڈ جموں میں منعقد ہونے والی شہید پریوار سمان تقریب میں وزیر دفاع تقریباً دو ہزار شہید خاندانوں کو اعزاز دیں گے۔

      فورم کے صدر رمیش سبھروال نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے اور آر ایس ایس لیڈر دتاتریہ ہوسبولے کلیدی مقرر ہوں گے۔ شہدا کے لواحقین کو شال اور یادگاری شیلڈ دے کر اعزاز سے نوازا جائے گا۔

      انہوں نے کہا، جموں کشمیر سے متعلق شہیدوں کے قریب دو ہزار خاندانوں کے ارکان کو پروگرام میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

      1947 سے اب تک، فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں اور افسران نے ملک کے اندرونی اور سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں کشمیر میں Covid-19 نے پھر پسارے پاؤں، انتظامیہ متحرک، بوسٹر ڈوز دینے کا عمل جاری

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں وکشمیر: پلوامہ میں پر اسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی

      میجر جنرل ریٹائرڈ ایس کے شرما نے کہا کہ جموں صوبے کی سرکردہ شخصیات اور سیکورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا باضابطہ آغاز، چیف الیکٹورل آفیسر نے اٹھائے یہ قدم

      اس موقع پر فورم کے نائب صدر ایڈوکیٹ رگھو مہتا، پروفیسر۔ راجیو رتن، خزانچی اشوک گپتا، ایڈوکیٹ وکاس شرما اور کرنل سکھبیر سنگھ بھی موجود رہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: