உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    75th Independence Day: کرنال میں مدرسے کے چھوٹے بچوں نے نکالی ترنگا یاترا، بیحد ہی خوبصورت نظارہ

    Azadi Ka Amrit Mahotsav: ہریانہ کا بلہیرا گاؤں ہاتھ میں ترنگا جھنڈا لے کر ہندوستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مدرسے کے تمام بچے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے کر ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دوڑتے نظر آئے۔

    • Share this:
      75th Independence Day: پورا ملک آزادی کا 75 واں امرت مہوتسو بڑی دھوم دھام سے منا رہا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر گھر پر ترنگا جھنڈا لہرانے کی کال دی ہے، جس کا اثر زمین پر بھی نظر آرہا ہے۔ ملک بھر سے ترنگا پرچم لہرانے کی مختلف تصاویر بھی دیکھی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف ہریانہ کے ضلع کرنال کے بلیرا گاؤں میں دیر شام کچھ مختلف قسم کی تصویریں دیکھنے کو ملی۔ جہاں مسلم سماج کے چھوٹے مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں نے ترنگا یاترا نکالی۔
      ہریانہ کا بلہیرا گاؤں ہاتھ میں ترنگا جھنڈا لے کر ہندوستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مدرسے کے تمام بچے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لے کر ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دوڑتے نظر آئے۔ بیٹیوں نے بھی ترنگا یاترا میں حصہ لیا۔ ہر گھر میں ترنگا جھنڈا لگانے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم کی سراہنا کی۔

      گاؤں کے سرپنچ کوثر علی نے بتایا کہ یہاں ہر سال 15 اگست اور 26 جنوری کو قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ یہاں تمام ہندو مسلم مل جل کر رہتے ہیں۔ آج آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں نے پورے گاؤں میں ترنگا جھنڈا یاترا نکالی۔

      Petrol Diesel Prices: دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر، چیک کریں آپ کے شہر کے آج کے دام

      کرنال کے گاؤں بلیرا مدرسہ میں بچوں کو پڑھانے والے منظور نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر گھر میں ترنگا جھنڈا لگانے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارے گاؤں کے مدرسے میں پڑھنے والے بچوں نے آج ترنگا یاترانکالی ہے۔ اس میں تمام بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: